مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

اسلم انصاری | ناؤ میں ندّی | ڈاکٹر الیاس کبیر

اسلم انصاری | ناؤ میں ندّی | ڈاکٹر الیاس کبیر

عام قیمت Rs.300.00 PKR
عام قیمت Rs.600.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.300.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد
جناب اسلم انصاری اس اعتبار سے خوش نصیب ہیں کہ ان کے سعادت مند بیٹوں کے ساتھ ان کے شاگردوں اور قارئین کی بڑی تعداد ان پر فخر کرتی ہے۔ اس ہجومِ عاشقاں میں ڈاکٹر الیاس کبیر
سرگرم اور ذہنی طور پر چوکس ہیں۔ انصاری صاحب کے کارناموں میں سرائیکی کا بہت بڑا ناول 'بیڑی وچ دریا' شامل ہے، جو ایم اے سرائیکی کے طالب علموں کے لیے ہی نہیں، ملتان کی تاریخ اور اس خطے کی متصوفانہ روایت سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے انمول تحفہ ہے۔ یہ سانول، سارنگ، صاحباں، سیکینہ (نرملا) کا قصہ ہی نہیں، اس میں منشی غلام حسن شہید کا تذکرہ بھی ہے اور ایک روحانی جلالی صدا بھی، جو سانول کو کبھی بپھری ہوئی طوفانی روح میں ملاح کے پاس لے آتی ہے یا سانول کو سمجھاتی ہے کہ مول راج کے انصاف کے باوجود ملتان سے سکھا شاہی ختم ہونے دو، انگریز راج آتا ہے تو آئے، بعد میں ہم ملتان کو اس سے آزاد کرالیں گے۔ اس ناول کی تخلیقیت میں بڑی خوب صورتی سرائیکی زبان کی مٹھاس کی ہے، جو مصنف کی یادداشت میں اپنی ماں، نانی اور بڑی بہنوں کے محاوروں اور گہرے مطالب کے روزمرّوں کی صورت
میں محفوظ تھے اور وہی انھیں ناول لکھنے پر اکسا رہے تھے۔
ڈاکٹر الیاس کبیر نے بہت توجہ اور محنت سے یہ ترجمہ کیا ہے۔ بالخصوص اس کے عنوان 'ناؤ میں ندیا' نے بہت لطف دیا۔ مجھے یقین ہے کہ اردو داں قارئین ہمارے ڈاکٹر الیاس کبیر اور فکشن ہاؤس کے رانا ظہور کے ذریعے اسلم انصاری کی تخلیقیت اور تاریخی مرقع نگاری کے اس
شاہکار سے لطف اندوز ہوں گے۔
ڈاکٹر انوار احمد
۱۲ اپریل ۲۰۲۳ء
مکمل تفصیلات دیکھیں