مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

امورت اور دوسری کہانیاں | اعجاز | اویس سجاد

امورت اور دوسری کہانیاں | اعجاز | اویس سجاد

عام قیمت Rs.200.00 PKR
عام قیمت Rs.400.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.200.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد
اعجاز پنجابی زبان و ادب کے نوجوان لکھاری ہیں۔ وہ 25 فروری 1990 کو فیصل آباد کے ایک نواحی قصبے میں پیدا ہوئے۔ شاعری، فکشن، ترجمہ اور تنقید ان کے خاص میدان ہیں۔ ان کی پنجابی شاعری کے دو مجموعے 'رڑے دا رکھ' اور 'بے برکتے دناں دی کتھا' شائع ہو چکے ہیں۔ ان کا ایک پنجابی ناول 'کولوہاڑ' اور دو افسانوی مجموعے 'گوراں نال الاپھجے' اور 'ایرکھا' کے عنوان سے طبع ہوئے۔ اعجاز کے پنجابی سے اردو تراجم میں دیس راج کالی کا مشہور ناول 'شانتی پروا' اور مشرقی پنجاب سے تعلق رکھنے والے کہانی کار جندر کی منتخب کہانیاں شامل ہیں۔ ان کی تحقیقی اور تنقیدی کتب 'افضل احسن رندھاوا دی ناول کاری' اور 'اجوکی پنجابی نثری' کے نام سے منظرِ عام پر آئیں۔ وہ پی ایچ ڈی کے سکالر ہونے کے ساتھ ساتھ تدریس سے وابستہ ہیں۔ وہ لاہور سے شائع ہونے والے پنجابی کے سہ ماہی ادبی جریدے 'سمیل' کے
مدیر ہیں۔ ان کی کہانیاں مشرقی پنجاب میں گرمکھی اور ہندی زبان میں بھی شائع ہو چکی ہیں۔
اویس سجاد 12 اگست 2001ء کو کسوال (تحصیل چیچہ وطنی، ضلع ساہیوال) کے نواحی گاؤں چاند پور میں پیدا ہوئے۔ آپ شعبہ اردو، بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ایم فل سکالر ہیں۔ شاعری، فکشن، ترجمہ اور تحقیق و تنقید میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں۔ بی ایس (اردو) میں 'فکشن کے فن کا عالمی تناظر' پر مقالہ لکھ کر ڈگری حاصل کی۔ 'نثری نظم: اصول، حمایت، اختلاف اور روایت' کے عنوان سے ایک کتاب مرتب کر چکے ہیں۔ انہوں نے مشرقی پنجاب سے تعلق رکھنے والے فکشن نگار گردیال سنگھ کا ناول بھی ترجمہ کیا ہے جو 'ادھ چاندنی رات' کے عنوان سے طبع ہوا۔ آج کل ان کی
نظموں کا مجموعہ بھی زیرِ اشاعت ہے۔
امورت اور دوسری کہانیاں
اعجاز
مترجم: اویس سجاد
صفحات: 128
مکمل تفصیلات دیکھیں