مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

انشائیہ | چوری سے یاری تک | ڈاکٹر وزیر آغا | عمیر علی شیر

انشائیہ | چوری سے یاری تک | ڈاکٹر وزیر آغا | عمیر علی شیر

عام قیمت Rs.350.00 PKR
عام قیمت Rs.700.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.350.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد

زیر نظر مجموعے 'چوری سے یاری تک' میں پندرہ انشائیے شامل ہیں۔ ڈاکٹر وزیر آغا نے انشائیہ 'چوری سے یاری تک' میں آریاؤں اور دراوڑوں کی آویزش کو تاریخ کے آئینے میں دکھایا ہے اور اس تاریخی حقیقت کو انشائیے کے اسلوب میں دلچسپ انداز میں پیش کیا ہے۔

اس انشائیے کی ابتداء وہ اتنی ظرافت کے ساتھ کرتے ہیں کہ قاری کے چہرے پر مسکراہٹ آ جاتی ہے، لیکن جب وہی قاری اسے سنجیدہ تناظر میں دیکھتا ہے تو اسے اپنے معاشرے کے وہ تمام پہلو عیاں ہوتے نظر آتے ہیں جنہیں معاشرہ فراموش کر چکا ہے اور جن پر غور و فکر کرنا اپنا حق نہیں سمجھتا۔ انہوں نے انشائیہ کو اس طرح پیش کیا ہے کہ تاریخ کا ایک حصہ کھل کر سامنے آ گیا ہے اور قاری سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔

اس انشائیے میں چوری کو محض ایک پیشہ نہیں بلکہ ایک مشغلہ کے طور پر دکھایا گیا ہے، جسے فرصت کے لمحات میں دل بہلانے کے لیے انجام دیا جاتا ہے۔ اس مشغلے کا اظہار وزیر آغا ان الفاظ میں کرتے ہیں:

چوری ہمارا پیشہ ہی نہیں، مشغلہ بھی ہے اور ہم نے لیل و نہار کی ہزار کروٹوں کے باوجود نہ صرف اسے زندہ رکھا بلکہ اس میں لا

تعداد موشگافیاں اور فنی باریکیاں بھی پیدا کی ہیں۔ دروغ برگردن راوی، لیکن یہی سنا ہے کہ ہمارے اس پیشے کا ذکر رگ وید میں بھی

موجود ہے۔

 

عنوان

انشائیہ | چوری سے یاری تک

مصنف

ڈاکٹر وزیر آغا

مرتب

عمیر علی شیر

صفحات

104

ISBN

98762733002774

 

مکمل تفصیلات دیکھیں