مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

انقلابی سیاسی نظریات از خورشید جاوید

انقلابی سیاسی نظریات از خورشید جاوید

عام قیمت Rs.1,000.00 PKR
عام قیمت Rs.1,200.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.1,000.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد

ترقی یافتہ ممالک سمیت تمام ریاستوں کے امورِ حکمرانی گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں۔ بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ ریاستی اخراجات کی ادائیگی عوام کے استحصال سے ہوتی ہے۔ حکومت کا نظام جیسا بھی ہو، روز افزوں بڑھتے انتظامی و معاشی اخراجات کی فراہمی صرف ٹیکسوں سے ناممکن ہو گئی ہے۔ مجبورا تعلیم، صحت، تفریح، پبلک ٹرانسپورٹ حتیٰ کہ سیکورٹی تک کے شعبے سرمایہ داروں کے حوالے کر دیئے گئے ہیں، جن کے پیشِ نظر صرف منافع کا حصول ہے۔ اس لیے متوسط اور غریب طبقوں کی زندگی کا زیادہ وقت تعلیم، صحت اور تفریح کے اخراجات پورے کرنے میں گزر جاتا ہے۔ یہ تضاد معاشرتی بے چینی اور انتشار میں اضافہ کرتا رہے گا اور کبھی نہیں تھمے گا، جب تک ایک نیا معاشرہ تشکیل نہیں دیا جائے گا۔ اس نئے معاشرے کے خدوخال کا تصور کرنے کے لیے ان فلسفیوں کا مطالعہ ضروری ہے جنہوں نے سماجی و معاشی نظام کو سمجھنے کی کوشش کی۔

اس کتاب میں شامل ہر فلسفی نے اپنے تاریخی حالات اور ملکی سیاست کے تقاضوں کے مطابق سماجی حالات کی تشریح و تعبیر کی۔ غربت کی وجوہات تلاش کرنے اور امارت و غربت میں فرق ختم کرنے کے نظریاتی سفر میں ہر ایک نے ایک قدم آگے بڑھایا۔ ان کے افکار کا مطالعہ ممکن ہے کہ ہمیں اپنا نقطہ نظر بنانے میں مدد دے سکے۔

مکمل تفصیلات دیکھیں