مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 2

اگرتلا (ناول) | اگرتلا | غافر شہزاد | غافر شہزاد

اگرتلا (ناول) | اگرتلا | غافر شہزاد | غافر شہزاد

عام قیمت Rs.660.00 PKR
عام قیمت Rs.1,200.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.660.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد

فکشن ہاؤس سے غافر شہزاد کے چھٹے ناول کی اشاعت۔۔۔۔۔

اگرتلا (ناول) ایک خاندان کی تین نسلوں کی کہانی ہے، جو یہ سمجھتے ہیں کہ چونکہ ہم نے ہجرت کا عذاب نہیں سہا، قتل و غارت گری نہیں دیکھی، عصمتیں قربان نہیں کیں، اس لیے یہ لازم ہے کہ اب ہم اس ملک کو بہتر بنانے کے لیے عملی طور پر فعال کردار ادا کریں۔۔۔۔۔۔

اگرتلا ایک ایسے بیوروکریٹ کی کہانی ہے جس کا ضمیر جاگنے پر وہ عوام کی بہتری اور انصاف پر مبنی ایسے انقلابی فیصلے کرتا ہے کہ جس کے سبب اس کا کیرئیر داؤ پر لگ جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

اگرتلا ایک ماں اور اس کے دو بیٹوں کی کہانی ہے، جنھیں مشرقی پاکستان سے صرف اردو زبان بولنے کے جرم میں مغربی پاکستان ہجرت پر مجبور کر دیا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔

اگرتلا مشرقی پاکستان کی علیحدگی، جمہوری اقدار کی پامالی، اور ہوسِ اقتدار میں مست طاقت کے نشے میں ڈوبے حکمرانوں کی کہانی ہے، جن کے نزدیک جنگ اور محبت میں سب کچھ جائز ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اگرتلا ریاستِ پاکستان کی کہانی ہے، جس میں "میں پاکستان ہوں" کا بولتا ہوا کردار ریاست پر گزرنے والی کہانی اپنی زبانی سناتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اگرتلا کہانی ہے بھی اور نہیں بھی، بلکہ یہ پاکستان کی تاریخ کے ایسے پہلوؤں کی نقاب کشائی ہے جن کی وجہ سے پاکستان آج ایک دوراہے پر کھڑا ہے اور درست سمت کا تعین نہیں ہو پا رہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اگرتلا ایک ایسے پولیس افسر کی کہانی ہے جو ایمانداری اور فرض شناسی کے باوجود خودکشی کر لیتا ہے اور اس کا خون رائیگاں چلا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اگرتلا سیاست دانوں، بیوروکریٹس، عدلیہ اور مقتدرہ کے مابین طاقت کی کشمکش (conflict of power) کی کہانی ہے، جہاں آئین کی حیثیت کاغذ کے ایک ٹکڑے سے زیادہ نہیں، مگر سب کے لیے طاقت کا سرچشمہ وہی آئین ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اگرتلا کہانی ہے بین الاقوامی قوتوں کے کھیل کی جو پاکستان کی سرزمین پر 1947 سے بھی پہلے سے کھیلا جا رہا ہے جہاں مقامی اور عالمی قوتوں نے گرم پانیوں تک پہنچنے کے لیے اسٹیج بنا رکھا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اگرتلا کہانی ہے سرمایہ دارانہ استحصالی قوتوں اور سوشل ازم کے مابین اس سرد جنگ کی، جو End of History کے بعد بھی ختم نہیں ہو پا رہی، جسے تہذیبوں کا تصادم بھی سمجھ نہیں پایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(پبلشر نوٹ)

مکمل تفصیلات دیکھیں