مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

ایران اور انقلاب | نذیر لغاری | ایران اور انقلاب

ایران اور انقلاب | نذیر لغاری | ایران اور انقلاب

عام قیمت Rs.750.00 PKR
عام قیمت Rs.1,500.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.750.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد

خانہ فرہنگ ایران کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید طالبی نیا گزشتہ دو سالوں سے کراچی میں تعینات ہیں۔ وہ بڑی خلوص، لگن اور محنت سے نہ صرف دونوں ممالک کے ثقافتی بلکہ معاشی اور برادرانہ تعلقات کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے 9 جولائی تا 16 جولائی 2023ء کو دورۂ ایران کیلئے ایک چار رکنی وفد تشکیل دیا جس میں پاکستان کے نامور صحافی، محقق اور ادیب نذیر لغاری، نامور اینکر مذہبی پروگرام اویس ربانی، خانہ فرہنگ کے اردو اور فارسی مترجم زین نقوی اور یہ بندہ ناچیز شامل تھا۔

 محترم نذیر لغاری کا میں ہمیشہ سے مداح رہا ہوں۔ ان کے ساتھ سفر کرنے کا یہ میرا پہلا موقع تھا۔ ایران میں سات دنوں کے دوران ہم نے تہران اور اصفہان کے لگ بھگ 27 اہم مقامات کا دورہ کیا۔ اصفہان سے واپسی پر ہمیں روضہ معصومہ قم، حضرت بی بی فاطمہ بنت امام موسیٰ کاظم کی زیارت کا مختصر موقع ملا۔ اس کے بعد امام خمینی ایئرپورٹ تہران سے ہماری واپسی کی فلائٹ تھی۔

اس مختصر سے سفر کی نذیر لغاری صاحب نے 56 دلچسپ اور معلوماتی اقساط تحریر کیں۔ ان کی تحریر نے مجھے حیران کر دیا۔ جس باریک بینی اور فصاحت سے انہوں نے سفرنامہ قلمبند کیا، مجھے بہت سی باتوں کا ادراک ان کی تحریروں سے ہوا کہ ہاں، یہ بھی تو دیکھا تھا۔ اس سفر کے دوران آشکار ہوا کہ نذیر لغاری نہ صرف صاحبِ طرز صحافی ہیں بلکہ نہایت حساس، اعلیٰ ظرف اور بہت خیال رکھنے والے اور تعاون کرنے والے انسان بھی ہیں، جن میں انسانیت اور خلوص کوٹ کوٹ کر بھرا ہے۔ اس سفر کے دوران ہم نے ایک بہت مختلف اور ترقی یافتہ ایران دیکھا، بالخصوص آزادی نسواں کا مشاہدہ کیا۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایرانی ترقی دیکھی، ڈیفنس ٹیکنالوجی میں میزائل اور جدید اسلحہ کے ایرانی تیار کردہ شاہکار دیکھے۔ ایک ماڈرن اور جدید ایران دیکھا، جس نے 43 سال کی عالمی پابندیوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت میں دنیا کی 18ویں بڑی معیشت بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ نذیر لغاری کے اس سفرنامے میں آپ کو ان سب باتوں کا علم ہو جائے گا۔

منظر نقوی

ایڈیٹر ان چیف، فنانشل ڈیلی، کراچی

مکمل تفصیلات دیکھیں