پدر گوریو | فادر گوریو | آنرے دی بالزاک | نسیم ہمدانی | Honoré de Balzac | Father Goriot
پدر گوریو | فادر گوریو | آنرے دی بالزاک | نسیم ہمدانی | Honoré de Balzac | Father Goriot
پک اپ کی دستیابی لوڈ نہیں ہو سکی۔
بالزاک کی" ہیومن کامیڈی "کا حصہ یہ ناول 'بڈھا گوریو' پیرس کی سوسائٹی کو بالخصوص اور باقی تمام معاشروں کو بالعموم جس طرح ننگا کرتا ہے اس کا جواب نہیں۔ بڈھا گوریو جو ایک زمانے میں سویوں کا تاجر رہا ہے، پیرس کے ایک گندے علاقے کے ایک گھٹیا سے بورڈنگ ہاؤس میں رہ رہا ہے جہاں قانون کا طالب علم راستیناک، ووتراں، پوارے، مادام ووکیر اور ایسے ہی عجیب و غریب کردار اس کے ساتھ کرایہ دار ہیں۔۔
بوڑھا گوریو جس کی زندگی کا واحد مقصد اپنی دونوں بیٹیوں کی خوشیاں اور سکون ہے اور اس سب کے لیے وہ اپنا سب کچھ تیاگ دیتا ہے۔ پر آخر میں اس کے ہاتھ نفرت انگیز معاشرتی رویے، دھتکار، کسم پرسی کی زندگی اور بھوک کے علاوہ کچھ نہیں بچتا۔ قانون کے طالب علم راستیناک کے ذریعے ہمارے سامنے پیرس کی ایلیٹ کلاس (اور یہ بات ہر معاشرے کی ایلیٹ کلاس پر لاگو ہوتی ہے) کی جو حالت بیان کی گئی ہے اور ان کے رویوں کا جو نقشہ کھینچا گیا ہے وہ خوفناک، ڈراونا اور ڈپریسنگ ہے۔ (عجیب ہے نا کہ جس کلاس کے پاس دولت نہیں، ان کی سب سے بڑی پریشانی دولت کا نہ ہونا، غربت اور بھوک ہے اور دولت مندوں کے مسائل کی بھی الگ ہی نوعیت ہے)۔ ناول کا ہر کردار اپنے آپ میں عجیب، الگ اور حقیقی سا محسوس ہوتا ہے، یوں لگتا ہے یہ کہانی اور اس کہانی کے تمام کردار ہمارے ارد گرد ہی کہیں بستے ہیں۔ اور پڑھتے وقت یہ کہانی اکثر اوقات آپ کو پیرس یا فرانسیسی معاشرے کی نہیں، اپنے معاشرے میں بستے لوگوں کی لگتی ہے۔
نام کتاب - بڈھا گوریو
از - ہنری ڈی بالزاک، ترجمہ - نسیم ہمدانی
صفحات | 248
شیئر کریں

- 5 stars: 2 (100%)
- 4 stars: 0 (0%)
- 3 stars: 0 (0%)
- 2 stars: 0 (0%)
- 1 star: 0 (0%)
I want to buy this novel if you have contact me on [****] Whatsapp
I want to buy this novel if you have contact me on [****] Whatsapp