مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

تاریخی خطوط | نظیر لغاری

تاریخی خطوط | نظیر لغاری

عام قیمت Rs.780.00 PKR
عام قیمت Rs.1,200.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.780.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد
Historical Letters | Nazir Leghari
Nazir Leghari
یہ صرف فنکارانہ یا ادبی تخلیقی شاہکار نہیں، کوئی فلسفیانہ علمی مباحث نہیں بلکہ ان سب سے بڑھ کر تاریخ ساز انسانوں کی روحانی کیفیات کی سچی تصویریں ہیں۔ نذیر لغاری نے ہمیشہ کی طرح اپنے منفرد تخلیق کی تسکین کے لئے زمین زادوں کی روحانی کیفیات کو انگریزی سے اردو میں منتقل کیا ہے جو محض ترجمے سے بڑھ کر کوئی شے ہے۔ سیاٹل کے ریڈ انڈین سردار کے روح کو سرشار کر دینے والے خط سے لے کر لیڈی ڈیانا کی دلی کیفیات کو بیان کرتے ہوئے یہ خطوط ہر باشعور قاری کے سامنے موجود دنیا کے جنم کا قصہ بن جاتے ہیں۔ ریڈ انڈین سردار سیلتھ، والٹیئر، نیپولین، ہٹلر، سگمنڈ فرائڈ، چی گویرا، فیدل کاسترو، ایمینویل کانٹ، جینی مارکس، ماؤ زے تنگ، چو این لائی، ہو چی منہ، بھگت سنگھ، ایمیل زولا، لیڈی ڈیانا، مارلن منرو، جیکولین کینیڈی، جان ایڈمز، ابراہم لنکن جیسے کئی باکمال لوگ نذیر لغاری کے تراجم کے ذریعے ہمارے سامنے اپنے اپنے دل کی باتیں کرتے ہیں۔ ان خطوط کا انتخاب محض اتفاقیہ نہیں ہے بلکہ یہ کسی حد تک نذیر لغاری جیسے زمین زاد کے اپنے ذہنی سفر اور روحانی وارداتوں کا سراغ بھی دیتے ہیں۔ پاکستان کے چند گنے چنے باشعور، باذوق اور باعمل صحافیوں میں سے ایک، نذیر لغاری نے زندگی خود اپنے ہاتھوں سے کشید کی اور ہر ہر قطرہ کی تلخیوں کے سرور میں سب زمین زادوں کو شامل کرنے کے لیے "سینے جھوکاں دیدیں ڈیرے"، 'عرضِ حال'، 'تاریخ بولتی ہے'، 'سیاست داروں'، 'صحرا کا رقص' اور 'تاریخ ساز لوگ' جیسی کتابیں لکھیں۔
یہ کتاب مجھے ایسے کئی خواب دیکھنے والوں کی زندگی سے معمور تعبیرات عطا کرتی ہے۔ یہاں زمین بیچنے کے لیے نہیں ہے بلکہ آسمان، بارش، ہوا، پہاڑ، ندی، صحرا، جنگل کے ساتھ اور اس میں بسنے والے ہر ذی روح کے ساتھ، اور اس میں بسنے والے زمین زادوں کے ساتھ سانس لیتی ہے۔ ان تراجم میں نذیر لغاری کی اپنی روح اور اپنی زمین کی خوشبو بھی ہے۔۔۔
جاوید چانڈیو۔
مکمل تفصیلات دیکھیں