مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

تخلیقِ کائنات | ابنِ حنیف

تخلیقِ کائنات | ابنِ حنیف

عام قیمت Rs.400.00 PKR
عام قیمت Rs.600.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.400.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد

کائنات کب اور کیوں پیدا ہوئی؟ یہ ایک انتہائی قدیم سوال ہے، اتنا ہی قدیم جتنا خود انسانی شعور۔ اب تک اس سوال کا حتمی جواب نہیں مل سکا ہے، اور کون جانے کہ ملے بھی یا نہیں؟ سائنس دان اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا کر بھی کبھی کچھ کہتے ہیں اور کبھی کچھ، مگر سائنسی کلیے بھی تو زاویہ نگاہ کے معمولی اختلافات یا کسی نئے انکشاف سے سر تا پا بدل جایا کرتے ہیں۔۔۔ ہمارے اسلاف بھی تخلیقِ کائنات کے بارے میں سوچتے تھے، اور بڑی سنجیدگی سے سوچتے تھے؛ انہوں نے ان اہم سوالات کے جوابات بھی دیے، لیکن یہ جواب موجودہ سائنسی طریقے پر نہیں تھے بلکہ وہ لوگ اپنے خیالات اور نظریات کو اس زمانے کے ماحول، ذہنی کیفیت اور مشاہدے کے مطابق کہانیوں اور افسانوں کے رنگ میں پیش کر گئے تھے، اور کچھ زیادہ ترقی کر جانے پر نیم فلسفیانہ انداز میں بھی۔

 

ہم یہاں تکوینِ عالم کے متعلق فکرِ انسانی کے اس دور سے بحث کریں گے، جب خشک مسائل بیان کرنے کے لیے بھی کہانی اور افسانے کا سہارا لیا جاتا تھا۔ بادی النظر میں تو شاید کسی کو یہ کہانیاں بے سروپا معلوم ہوں (مختلف موجودہ مذہبی بیانات بھی ذرا پیشِ نظر رہیں)، لیکن اگر نظر گہری ہو تو ان میں دلچسپی اور غور و فکر کی ایک دنیا سمٹی دکھائی دیتی ہے۔ ان میں ایسے اشارے، کنایے، نکات اور تفصیلات موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ آفرینش کے بارے میں وہ بڑے سنجیدہ اور ٹھوس نظریات رکھتے تھے۔ مجھے بتانے کی ضرورت نہیں، لیکن زیرِ نظر کتاب کے مطالعے کے بعد موجودہ مذاہبِ عالم سے واقف ہر شخص با آسانی اس نتیجے پر پہنچ سکتا ہے کہ آج بھی کون کون سے مذاہب ان قدیم نظریات اور عقائد سے متاثر چلے آ رہے ہیں۔

نامِ کتاب: تخلیقِ کائنات

(قدیم عراقیوں اور یونانیوں کی نظر میں)

مصنف: ابنِ حنیف

صفحات: 192

مکمل تفصیلات دیکھیں