مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

تزک ہٹلری | ایڈلف ہٹلر

تزک ہٹلری | ایڈلف ہٹلر

عام قیمت Rs.600.00 PKR
عام قیمت Rs.1,200.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.600.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد

دیباچہ مترجم

وہ نظریہ بھی زندہ ہے

ہٹلر فنا ہو گیا۔ لیکن اس کا فلسفہ آج بھی زندہ ہے۔ چرچل، سٹالن اور روزویلٹ نے ہٹلر کے خلاف فتح پائی۔ لیکن انگلستان، روس اور امریکہ نے وہ دین قبول کر لیا جس کا پیغامبر ہٹلر تھا۔ جرمنی ضرور دوسری عالمگیر جنگ میں ناکام رہا، لیکن ہٹلر کا بنیادی فلسفہ بظاہر آج دنیا کے تمام دوسرے سیاسی فلسفوں پر غالب آچکا ہے۔

افلاطون اور ہٹلر میں موازنہ

افلاطون کی تصنیف "رپبلک" کے بعد انسانی تمدن کی قریباً دو ہزار سال کی تاریخ میں "مائن کیمف" (میری جدوجہد) وہ دوسری کتاب ہے جس نے محض ایک عقلی نظام کی بنا پر ایک کامل ریاست کے ہر شعبہ کی تفصیلی تصویر پیش کی اور اتنی شہرت حاصل کی۔ افلاطون نے اپنی ریاست کی بنیاد عالمگیر اور ازلی و ابدی انسانی حاجتوں اور جذبات پر رکھی تھی۔ ہٹلر نے فرد کی بجائے نسل کو تمدن کی بنیاد قرار دیا اور جرمن نسل کو خیر الامت فرض کرتے ہوئے سلطنت کا نقشہ تیار کیا۔ افلاطون کو موقع ملا بھی تو وہ اپنی ریاست کے تصور کو عملی شکل نہ دے سکا، ہٹلر کو بظاہر ایسا موقع میسر نہ تھا لیکن اس نے اپنی قوتِ عمل سے اپنے خواب کی تعبیر بھی پیش کر دی۔ یہ درست ہے کہ تعبیر ادھوری ثابت ہوئی، لیکن اس سے خواب کی ندرت میں کچھ فرق نہیں آتا۔ شاید افلاطون کی ریاست کی بنیادیں، تجزیاتی زاویۂ نگاہ سے زیادہ

مضبوط کرتی ہیں، لیکن ہٹلر کا خاکہ یقیناً بدرجہا زیادہ قابلِ عمل ثابت ہوا۔

ہٹلری نظامِ فکر کی خصوصیات

ہٹلری نظامِ فکر کی خصوصیات تین ہیں۔ (1) اول وہ خیال اور عمل، تصور اور حقیقت اور روح کی بنیادی وحدت کا قائل ہے اس لیے اس کے نظام میں تشدد کو کھلے بندوں طریقِ کار کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔

مکمل تفصیلات دیکھیں