جب آنکھ ہی سے نہ ٹپکا : سیف خالد | احمد سلیم
جب آنکھ ہی سے نہ ٹپکا : سیف خالد | احمد سلیم
پک اپ کی دستیابی لوڈ نہیں ہو سکی۔
احمد سلیم کو ترقی پسند موضوعات پر سنجیدہ کام کرنے میں ایک امتیازی حیثیت حاصل ہے۔ اپنی شاعری اور نثر میں اپنے کام اور باغیانہ خیالات کے باعث انہیں جن مصائب کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس لیے احمد سلیم کے لیے یہ بالکل بھی مشکل نہیں تھا کہ وہ سیف خالد کے منتخب کردہ راہ کے پیچھے کارفرما مجبوریوں کو سمجھ پاتے اور ان کی ایسی تصویر کشی کرتے جس سے سیف کی زندگی کے خدوخال بہت واضح نظر آتے ہیں۔
احمد سلیم نے گہری تحقیق کے ذریعے سیف کی زندگی کے دور کو اجاگر کیا ہے۔ اپنے نقطہ نظر کو منوانے کے لیے انہوں نے متعلقہ تنظیموں کی قراردادوں اور سرکاری دستاویزات کی مدد بھی لی ہے۔ احمد سلیم نے سیف خالد کی سوشلسٹ cause کے ساتھ نظریاتی وفاداری کو بھی نمایاں کیا ہے اور سیف کی اس صلاحیت کو بھی اجاگر کیا ہے جس کے ذریعے وہ ریاستی جبر سے دبائی جانے والی جدوجہد کی جگہ مزاحمت کی نئی شکلیں تلاش کرنا جانتے تھے۔ اس طرح سیف خالد کی زندگی کی نمایاں خصوصیات کو اجاگر کرتے ہوئے احمد سلیم نے بائیں بازو کی چار دہائیوں 1950-1980 کی سیاسی تاریخ بھی بیان کی ہے، جب سرکار کے لیے یہ ممکن نہ تھا کہ وہ بائیں بازو پر پابندیوں اور جبر کے بغیر بنیادی اور جمہوری حقوق کی پامالی کا سوچ بھی سکتے۔
آئی اے رحمان
شیئر کریں
