مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

جدوجہدِ زندگانی | آپ بیتی | ایم عباس قریشی

جدوجہدِ زندگانی | آپ بیتی | ایم عباس قریشی

عام قیمت Rs.800.00 PKR
عام قیمت Rs.1,000.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.800.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد
ہمارے محترم بھائی اور دوست قریشی صاحب جو کہ آج کل آرام کی زندگی گزار رہے ہیں، کی زندگی بہت انتھک اتار چڑھاؤ، سنگلاخ چٹانوں اور پہاڑوں میں گذری ہے، انہوں نے ملک کی ترقی اور دفاع کی مضبوطی کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں۔ قریشی صاحب نے اپنی زندگی کا تجربہ اور نچوڑ صفحہ قرطاس پر لانے کی ایک حقیر سی کوشش کی ہے۔ جس میں ان کا مقصد اپنے نو جوانوں کا حوصلہ بڑھانے، ہمت دلانے اور اللہ سے نا امید نہ ہونے کی ایک تعلیم ہے۔ گو کہ یہ واقعات ان کی پوری خدمات کے ایک تھوڑے سے حصے کا احاطہ کرتے ہیں، لیکن اس میں ایک عظیم مقصد اور پیغام پنہاں ہے۔ اس کو پڑھ کر ان کے بعد آنے والے نوجوانوں کا حوصلہ بڑھتا ہے۔ یہ واقعات اس مقصد کے لیے انہوں نے بیان کیے ہیں کہ اگر مقصد عظیم ہو تو راستے کی کسی بھی رکاوٹ کو عبور کرنا کوئی مشکل کام نہیں۔ محترم قریشی صاحب نے اپنی زندگی کا آغاز ایک ڈیلی ویجر کی حیثیت سے کیا، وہ لاہور جیسے میٹروپولیٹن شہر میں پیدا ہوئے۔ اپنی یونیورسٹی میں کرکٹ ٹیم
کے کپتان بنے اور پھر اسی زندگی کو چھوڑ کر عملی زندگی کے لیے ڈیرہ غازی خان کے ایک چھوٹے سے
مضافاتی دیہاتی گاؤں میں آئے اور اپنی نوکری کا آغاز کیا۔
انہوں نے اپنی ہمت اور انتھک محنت سے دن دگنی اور رات چگنی ترقی کی اور جلد ہی اسی ادارے میں مستقل بنیادوں پر منتخب ہوئے۔ اپنی چھتیس سالہ ملازمت کے دوران انہوں نے اپنے ملک کا چپہ چپہ چھان مارا اور اس ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ بقول شاعر: امید ہے کہ ان کی ان کاوشوں سے بعد میں آنے والی نوجوان نسل بھرپور فائدہ اٹھائے گی اور ان کے واقعات کو پڑھ کر ان کا حوصلہ اور بھی بڑھے گا اور وہ کسی بھی ناممکن کو ممکن بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی کاوشوں کو قبول فرمائے۔ ان کو لمبی عمر، صحت اور ایمان کے ساتھ نصیب فرمائے اور خدمت کے اس جذبے کو ان کی مغفرت کا ذریعہ
بنائے۔
صفحات 240
مکمل تفصیلات دیکھیں