مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 2

جہانِ آہنگ | ڈاکٹر ظہور چوہدری | Jahan Ahangg | Zahoor Ch.

جہانِ آہنگ | ڈاکٹر ظہور چوہدری | Jahan Ahangg | Zahoor Ch.

عام قیمت Rs.1,600.00 PKR
عام قیمت Rs.2,000.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.1,600.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد

جہانِ آہنگ ایک نایاب تحفہ

از شاہد پردیسی

فلم جرنلسٹ، لاہور

پروفیسر ڈاکٹر ظہور چوہدری کا بنیادی تعلق شعبۂ تعلیم سے ہے۔ وہ فلمی اور غیر فلمی موسیقی پر بھی گہری نظر رکھتے ہیں کیونکہ ان کا تعلق ریڈیو پاکستان لاہور کے شعبۂ موسیقی سے بھی رہا ہے۔ انہیں فلمی موسیقاروں کے بارے میں مستند معلومات حاصل ہیں۔ چند سال قبل انہوں نے اسلام آباد سے شائع ہونے والے ایک ماہنامے میں پاکستانی اور ہندوستانی موسیقاروں اور گلوکاروں کے بارے میں مضامین لکھنے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے ان مضامین کو اپنی کتاب ”جہانِ فن“ میں شامل کیا۔ اس کتاب کو شائقینِ موسیقی کے حلقوں میں بہت پذیرائی ملی۔ اس کتاب کے دوسرے ایڈیشن میں کچھ نئے مضامین شامل کیے گئے اور پہلے ایڈیشن میں موجود غلطیوں کو بھی درست کیا گیا۔

اب ظہور چوہدری صاحب نے ”جہانِ فن“ کا دوسرا حصہ ”جہانِ آہنگ“ کے نام سے شائع کیا ہے جس میں برصغیر کے پچاس نامور موسیقاروں کے بارے میں بہت معلوماتی مضامین شامل ہیں۔ اگر پاکستانی موسیقاروں کا ذکر کیا جائے تو ہمیں اعظم بیگ، عنایت حضروی، میاں شہریار اور لعل محمد اقبال جیسے غیر معمولی موسیقاروں کے نام ملتے ہیں جن کے بارے میں معلومات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ہندوستانی موسیقاروں میں جی ایس کوہلی، سدھیر پھڈکے، اجیت مرچنٹ، آدینارائن راؤ اور دتا دیوجیکر جیسے غیر معروف موسیقاروں کے بارے میں مضامین شامل ہیں۔ ساتھ ہی شیام سندر، ونود، نوشاد، کھیم چند پرکاش، آر سی بورال، شنکر جے کشن، خیام، ایس ڈی برمن اور سجاد حسین جیسے بڑے نام بھی پڑھنے کو ملتے ہیں۔ لہٰذا ہم کہہ سکتے ہیں کہ ظہور چوہدری صاحب کی یہ کتاب رنگ برنگے پھولوں کا وہ گلدستہ ہے جس میں ہر قسم کے پھولوں کی خوشبو ہمیں ملتی ہے۔ اس گلدستے کی تیاری میں انہوں نے جس محنت اور تگ و دو سے کام لیا ہے، وہی جانتے ہیں۔ یہ کتاب شائقینِ موسیقی کے لیے ایک انمول تحفہ ثابت ہوگی۔

میں دل کی گہرائیوں سے ڈاکٹر صاحب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ”جہانِ آہنگ“ پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں موسیقی سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ایک نایاب تحفہ ثابت ہوگی۔

صفحات: 663

مکمل تفصیلات دیکھیں