حقائق حقائق ہیں | ولی خان | Facts Are Facts
حقائق حقائق ہیں | ولی خان | Facts Are Facts
پک اپ کی دستیابی لوڈ نہیں ہو سکی۔
ولی خان بابا نے جب کتاب ”حقائق حقائق ہیں“ لکھی تو پہلے تو انہیں پاکستان بھر میں کتاب چھاپنے کی اجازت نہیں دی گئی، تب ان کی کتاب کابل سے چھپ کر آئی۔ ولی خان بابا نے اس وقت کہا کہ کتاب کو نہ روکا جائے، اس کتاب میں میں نے جو لکھا ہے اگر یہ سچ ثابت نہ کر سکا تو مجھے پھانسی پر لٹکا دیا جائے، پاکستان کی کسی بھی عدالت میں مجھ پر کیس کیا جائے۔ میں نے جو لکھا ہے وائسرائے کے خطوط سے ثابت کروں گا۔ پہلے پہل تو کوئی بھی ولی خان بابا کی کتاب کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہہ رہا تھا، لیکن جوں ہی ولی خان بابا علاج کے لیے لندن گئے تب قومی اسمبلی میں کتاب پر بحث شروع ہو گئی۔ جوں ہی ولی خان بابا کو علم ہوا وہ لندن کا دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس آگئے اور بمعہ ثبوت قومی اسمبلی روانہ ہوئے جہاں کچھ دنوں سے ان کی کتاب پر بحث ہو رہی تھی، لیکن پہلے پہل تو انہیں راستے میں روکا گیا، بعد میں اسمبلی اجلاس کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔۔
صحافیوں نے انہیں روک کر پوچھا کہ خان صاحب اجلاس تو ملتوی ہو گیا ہے، ولی خان بابا نے ہنس کر جواب دیا کہ میں تو ثبوت لایا تھا لیکن اسمبلی تو ڈر کے مارے بھاگ گئی ہے۔۔
حقائق حقائق ہیں | Facts are Facts
مصنف | خان عبدالولی خان
حواشی و نظرثانی | فیصل فاران
شیئر کریں

- 5 stars: 1 (100%)
- 4 stars: 0 (0%)
- 3 stars: 0 (0%)
- 2 stars: 0 (0%)
- 1 star: 0 (0%)
حقائق حقائق ہیں | Haqaik Haqaik Hein | Wali Khan