مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

خالد سعید | جب سے تم پردیس سدھارے | خالد سعید

خالد سعید | جب سے تم پردیس سدھارے | خالد سعید

عام قیمت Rs.300.00 PKR
عام قیمت Rs.600.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.300.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد
خالد سعید کثیر الجہات شخصیت کے مالک تھے۔ وہ بے مثل استاد، بے پناہ اور متنوع مطالعہ رکھنے والے قاری، بے لاگ سماجی دانشور، اعلیٰ پائے کے مترجم، مجلس اور مجلس سازی کا ہنر رکھنے والے دلدار، ہر طرح کی داد و تحسین سے بے پروا تعلیمی اور تنظیمی رہنما اور صوفی مزاج دوست تھے اور ان جیسے بہت سے اوصاف ان کی شخصیت کا فطری حصہ تھے۔ ان کی موجودگی علم و ادب کے اعتبار کا باعث تھی اور سب سے بڑھ کر وہ ہم سب کی زندگیوں میں اتنے لازم مگر اتنے ارزاں تھے کہ اب ان کی لاموجودگی نے سناٹے کی سی کیفیت طاری کر دی ہے۔ علمی، فکری، ذہنی، تدریسی، ادبی غرض ہر طرح کی مشکل کا مداوا ان کے یہاں مل جاتا تھا۔ وہ کیسا زندہ شخص تھا کہ جس نے اپنے دوستوں اور شاگردوں کو زندہ رہنے کا ہنر سکھایا تھا۔ یقیناً ان کے سینئرز اور ہم عمروں کا تجربہ اور تجزیہ مختلف ہو سکتا ہے، تاہم ان کے بعد کی نسلوں نے ایک اور طرح کے خالد سعید کو دیکھا ہے۔ ایک نٹ کھٹ، انسپائر کرنے والے، شریکِ مطالعہ بلکہ ذوقِ مطالعہ پیدا کرنے والے، حرص و ہوس اور بھید بھاؤ سے ماورا، سکھانے میں سخی اور نظریاتی سطح پر واضح موقف رکھنے والے انسان کی شکل میں۔
خالد سعید
جب سے تم پردیس سدھارے
تہذیب و ترتیب: سید عامر سہیل / سید علی اطہر
صفحات: 178
مکمل تفصیلات دیکھیں