خوشگوار موت | A Happy Death | البرٹ کامیو
خوشگوار موت | A Happy Death | البرٹ کامیو
پک اپ کی دستیابی لوڈ نہیں ہو سکی۔
خوشگوار موت کیسے؟ یہ سوال البرٹ کامیو
کی کتاب
A Happy Death
کا لب لباب ہے۔ جس کا جواب اس نے دینے کی کوشش کی ہے۔ یہ کتاب مصنف کی موت کے بعد شائع ہوئی اور دنیا نے اسے ایک عظیم ادبی کارنامے کے طور پر لیا۔ کامیو فرانسیسی زبان کا لکھاری تھا۔
مغربی ادبی دنیا میں بڑا نام
A Happy Death
کا انگریزی ترجمہ
Howard Richard
نے کیا۔ مختلف زاویوں سے اس کتاب پر غور کیا جا سکتا ہے۔ البرٹ کامیو کی مشہور کتاب
Outside
کے پہلے خاکے یا پھر ایک سوانحی ناول کے طور پر یہ ایک عمدہ تحریر ہے۔ کتاب کا آغاز ایک قتل سے ہوتا ہے اور اختتام مرکزی کردار مرساں کی موت پر ہوتا ہے۔ درمیان میں مرساں کی الجیریا میں گزری ہوئی زندگی کا احوال ہے، مارتھا اور پراسرار لنگڑے زیگریو سے تعلقات کا تذکرہ ہے۔ زیگریو کے قتل کے بعد وہ پراگ بھاگ جاتا ہے۔ پھر وسطی یورپ کا چکر کاٹ کر الجیریا واپس آتا ہے۔ اس کی زندگی کے دیگر کردار کیتھرین، روز اور آخر میں لوسی اپنا اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ مصنف نے مرساں کی زندگی کے تجربے کو فلسفیانہ انداز سے بیان کیا ہے کہ وہ کیسے مجلسی زندگی سے دور ہو کر خوشی کی تلاش کرتا ہے۔ آخر کار اس نے خوشی کو اپنے طور پر پا لیا اور اپنی موت میں بھی اسے برقرار رکھا۔ کیسے؟ یہ آپ 'خوشگوار موت' کو پڑھ کر سمجھ سکیں گے۔
اب کچھ باتیں البرٹ کامیو کے متعلق۔ وہ 1913 میں الجیریا میں پیدا ہوا۔ وہ ماں باپ کی طرف سے فرانسیسی اور ہسپانوی نژاد تھا۔ شمالی افریقہ میں وہ پلا بڑھا اور مختلف کام کرتا رہا۔ ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ الجیریا کی فٹ بال ٹیم کا گول کیپر بھی رہا تھا۔ فرانس آکر اس نے صحافت کا پیشہ اختیار کیا۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران جب فرانس پر جرمنی کا قبضہ تھا، وہ بہت متحرک تھا اور مشہور اخبار
Combat
کا ایڈیٹر ہو گیا تھا۔
1944ء میں اس نے ایک ڈرامہ
Caligula
کے نام سے تحریر کیا اور پھر جنگ کے دوران اس کی دو کتابیں بہت مشہور ہوئیں۔
Le Mythe de Sisyphe
اور
L'Etranger
بعدازاں، اس نے صحافت اور سیاست کو خیرباد کہہ کر پوری توجہ لکھنے پر مرکوز کر دی اور دنیا بھر میں نام پیدا کیا۔ یکے بعد دیگرے اس کی
متعدد کتابیں شائع ہوئیں اور بہت مقبول ہوئیں۔ ادب کا نوبل انعام اسے 1957ء میں عطا کیا گیا اور جنوری 1960ء میں ایک سڑک حادثے میں اس کا انتقال ہو گیا۔
شیئر کریں

- 5 stars: 2 (100%)
- 4 stars: 0 (0%)
- 3 stars: 0 (0%)
- 2 stars: 0 (0%)
- 1 star: 0 (0%)
Tarikh publication has been a blessing as a reader for me, there are two things I wanna highlight one the prices are budget friendly, secondly the parcel service is also best.
I have recommended to many peers.
Thank You For Review !
Books were in good conditio thanks
Welcome Sir