مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 4

دریائے سندھ کو بچاؤ۔۔۔ | انجینئر او بھایو خشک | Darya E Sindh Ko Bachao | Obhayo Khusk

دریائے سندھ کو بچاؤ۔۔۔ | انجینئر او بھایو خشک | Darya E Sindh Ko Bachao | Obhayo Khusk

عام قیمت Rs.560.00 PKR
عام قیمت Rs.700.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.560.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد

سرائیکی وسیب سے تعلق رکھنے والے سرائیکی زبان کے ایک بڑے شاعر ڈاکٹر اشولال نے اکادمی ادبیات کی جانب سے اعلان کردہ ایوارڈ وصول کرنے سے معذرت کر دی تھی۔ سوشل میڈیا کے مطابق اکادمی ادبیات نے سرائیکی زبان کے نامور مصنف اور شاعر کیلئے ملک کا اعلیٰ ترین ادبی ایوارڈ ”کمالِ فن“ اور دس لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان کیا تھا۔

 ڈاکٹر اشولال نے ایوارڈ وصول کرنے سے معذرت کرتے ہوئے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں ایوارڈ دینے کے بجائے ان کے دریائے سندھ کو بچایا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دریائے سندھ میری ثقافت، روایات اور روزگار کا سرچشمہ ہے اور اس کی تباہی ایک پوری تاریخ، قوم اور خطے کی تباہی ہے۔ انجنیئر او بھایو خشک کا تعلق بھی اسی قبیلے سے ہے، جو سندھ کے پانی کا مقدمہ اعداد و شمار کے ساتھ پیش کرتا رہا ہے۔ ان کی یہ کتاب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں ان کے اکیس مضامین شامل ہیں۔ ان تمام مضامین کا محور دریائے سندھ، سندھ اور پنجاب کے درمیان پانی کا تنازعہ، ڈیموں کی سیاست، بھاشا ڈیم کے نقصانات، ارسا کا متنازع کردار، مجوزہ سندھ بیراج کے نقصانات اور کوٹری بیراج سے نیچے پانی کی ضروری ترسیل ہے۔ اس کتاب میں انجنیئر او بھایو خشک نے سندھ کے پانی کا مقدمہ انتہائی باریک بینی سے تیار کیا ہے۔ جس سے نہ صرف عام لوگوں کو اس پیچیدہ مسئلے کو سمجھنے میں مدد حاصل ہو گی بلکہ ہمارے پالیسی ساز اداروں کو بھی سندھ کا موقف سمجھنے میں آسانی ہوگی۔

دریائے سندھ کو بچاؤ۔۔۔

مصنف: انجنیئر او بھایو خشک

مکمل تفصیلات دیکھیں