مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

ارسطو دی بوطیقا | سر ائیکی | اسلم رسولپوری

ارسطو دی بوطیقا | سر ائیکی | اسلم رسولپوری

عام قیمت Rs.250.00 PKR
عام قیمت Rs.500.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.250.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد

میں وہ خوش قسمت انسان ہوں جسے دنیائے ادب کی عظیم شخصیت جناب اسلم رسول پوری صاحب کی شفقت، عزت، پیار اور محبت میسر ہے۔ مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میری چھوٹی سی لائبریری میں رسول پوری صاحب کے سرائیکی قاعدے سے لے کر سرائیکی میں ہیئتی تنقید تک ان کی تمام تصنیفات موجود ہیں، اسی لیے میری لائبریری ایک بہت بڑی لائبریری ہے۔ سر کا شکریہ کہ انہوں نے اپنی نئی کتاب 'ارسطو کی بوطیقا' عنایت فرمائی ہے۔ بوطیقا کو ادبی دنیا میں جو مقام حاصل ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ بوطیقا وابستگانِ شعر و ادب کے لیے ایک رہنما کتاب کا درجہ رکھتی ہے، اسی لیے اس کتاب کے بہت سی زبانوں میں ترجمے کیے گئے ہیں۔ اسلم رسول پوری صاحب نے ارسطو کی بوطیقا کا سرائیکی ترجمہ کر کے سرائیکی ادب میں خوبصورت اضافہ کیا ہے۔ رسول پوری صاحب وکالت سے ریٹائر ہو کر باقی ریٹائرڈ لوگوں کی طرح سستی کی چادر نہیں اوڑھی بلکہ پہلے سے بھی زیادہ سرائیکی ادب کی خدمت میں مصروفِ عمل ہیں۔ ارسطو کی بوطیقا فکشن ہاؤس نے چھاپی ہے اور پبلشر نے اس کے بمشکل چالیس پچاس نسخے صاحبِ کتاب کو دیے ہوں گے۔ سر کا شکریہ کہ انہوں نے اس فقیر کو یاد رکھا۔ کتاب مل گئی ہے، سوچا پہلے رسید بھجوا دوں تاکہ سند رہے۔ دعا ہے کہ اللہ پاک انہیں بہترین صحت کے ساتھ طویل عرصے تک سلامت رکھے۔

مکمل تفصیلات دیکھیں