مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

رفتہ | سلیم شاہد

رفتہ | سلیم شاہد

عام قیمت Rs.300.00 PKR
عام قیمت Rs.600.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.300.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد


مستنصر حسین تارڑ

سلیم شاہد خود ایک عجوبہ روزگار شخصیت ہیں اور انہوں نے ویسا ہی عجوبہ ناول لکھا ہے۔ انسان ہمیشہ سے ان دیکھے کے سحر میں مبتلا رہا ہے اور اسے دیکھ لینے کے جتن کرتا رہا ہے۔ مغرب میں ایک عرصے سے داستانوں، کہانیوں، مافوق الفطرت مخلوقات اور دیو مالاؤں کے بارے میں یہ کہا جاتا رہا ہے کہ ان کی بنیاد کہیں نہ کہیں سچائی اور حقیقت پر ہوتی ہے۔ ہنرخ شلیمان نے یونانی دیو مالا کو سچ مانا، ہومر کی داستانوں پر تحقیق کی اور بالآخر ٹرائے کا شہر، جو موجودہ ترکی میں ہے، دریافت کر لیا۔۔۔ اس سے پہلے ٹرائے کو ایک دیو مالائی شہر اور ہیلن آف ٹرائے کی کہانی کو محض ایک تخیلاتی قصہ سمجھا جاتا تھا۔۔۔ فریزر نے جب 'دی گولڈن بو' (شاخِ زریں) لکھی تو اس کے پیش نظر بھی یہی نظریہ تھا کہ آج کی دیو مالا گزرے کل کی حقیقت ہے۔۔۔ عہدِ حاضر میں گارسیا مارکیز نے بھی اپنے ناولوں میں جادوئی حقیقت پسندی کی تکنیک استعمال کی اور بچپن میں سنی جانے والی مافوق الفطرت داستانوں کو ادب کا حصہ بنایا۔۔۔ ہمارے اپنے وطن میں بلتستان ایک ایسا علاقہ ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہاں نمکین چائے ہے۔۔۔ کے ٹو پہاڑ ہے اور۔۔۔ پریاں ہیں۔۔۔ شمالی علاقہ جات میں آپ کو ایسے متعدد لوگ ملیں گے جو پریوں کے وجود کو صدقِ دل سے حقیقت تسلیم کرتے ہیں، بلکہ مجھے ایک بار ان علاقوں میں سفر کرتے ہوئے ایک گاؤں میں پریوں کے بچے دکھانے کی بھی پیشکش کی گئی۔ نانگا پربت کے دامن میں پریوں اور چڑیلوں کے قصے عام ہیں اور وہاں مجھے ایک ایسا شخص ملا جس کے دادا جان، اس کے بقول، ایک پری کو گھر لے آئے تھے۔۔۔ بلکہ اس علاقے کے قدیمی نام 'دیامیر' کا مطلب ہی پریوں کی سرزمین ہے۔

 سلیم شاہد بھی گویا ہنرخ شلیمان، فریزر اور گارسیا کے قبیلے کا ایک فرد ہے جس نے دیو مالا کو حقیقت کے قریب لا کر ادب میں ایک نئی صنف کو رواج دیا ہے۔۔۔ ایک مروجہ روایت کی پیروی کرتے ہوئے تو ہر ادیب ناول لکھ سکتا ہے لیکن اس روایت کو یکسر فراموش کر کے اپنی ذاتی روایت تخلیق کرنا سلیم شاہد جیسے ہمہ وقت کھوج میں رہنے والے شخص کا ہی کارنامہ ہے۔۔۔ ایک زمانہ اسے ایک بڑا شاعر مانتا ہے اور اب ایک زمانہ اسے ایک اہم ناول نگار ماننے پر بھی مجبور ہوگا۔

مکمل تفصیلات دیکھیں