مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

رسوائی کی ساتویں سمت

رسوائی کی ساتویں سمت

عام قیمت Rs.300.00 PKR
عام قیمت Rs.500.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.300.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد
Disgrace
J. M. Coetzee
السلام علیکم!
ناول:- Disgrace
مصنف:- J. M. Coetzee
Disgrace رسوائی سے بھرپور معاملات پر مبنی ایک کتاب ہے۔ جسے پڑھتے ہوئے آپ رکنے کا سوچ بھی نہیں سکتے، بس اس کتاب کے بہاؤ میں بہتے چلے جاتے ہیں۔ آپ یوں محسوس کرتے ہیں جیسے تیز ہوا میں سیاہ دھوئیں کے بادل افق کی جانب بلند ہو رہے ہوں اور پھر یکدم نظروں سے اوجھل ہو جائیں۔
اسلوب کی بات کی جائے تو یہ بالکل منفرد ہے۔ ڈیوڈ لوری کے ذریعے کوٹزی (Coetzee) نے اپنے تخلیق کردہ مرکزی کردار کے خیالات میں سفر کیا ہے۔ وہ اس کے خیالات کے مرکز میں اتر کر انوکھے اور اچھوتے سوالات کو نکالتا ہے اور انہیں اس کہانی کی زینت بناتا ہے۔ یہ ناول مکمل طور پر ڈیوڈ لوری کی فطری اور شخصی حالت کا مجموعہ ہے اور یہ کچھ آسان سفر نہیں ہے۔ ایک خیال کو احساسات عطا کیے جائیں اور پھر ان احساسات سے سوالات کو جنم دے کر ان سوالات کے جوابات تلاش کرنا۔
کوٹزی کے اس ناول کا مرکزی کردار جنوبی افریقہ کی ایک یونیورسٹی میں شعبہ ادب کا پروفیسر ڈیوڈ لوری ہے۔ جو اپنی زندگی میں روزمرہ کے معاملات کا عادی اور قدرے بے حس ہے، لیکن اصل کہانی اس وقت شروع ہوتی ہے جب اس پر ایک رسوا کن مصیبت آن پڑتی ہے۔ وہ شہر سے نکل کر دور دیہات میں اپنی بیٹی کے فارم ہاؤس پر اپنی زندگی کو کچھ ٹھہراؤ دینا چاہتا ہے۔ اپنی ایک خواہش کو تکمیل دینا چاہتا ہے، لیکن وہاں بھی ایک ان دیکھی رسوائی اس کے گلے پڑ جاتی ہے۔ ایک ایسا واقعہ جو اس کی بیٹی کی زندگی کو بھی یکسر بدل دیتا ہے۔
کوٹزی نے ڈیوڈ کے ذریعے ایک مکمل معاشرے کی عکاسی کی ہے۔ مثلاً ایک شخص کے اندر ابلتے جنسی اتار چڑھاؤ، جنسی خواہشات کا انسانی خمیر سے ربط، معاشرتی معاملات، شہری زندگی کے مسائل اور ان مسائل کا دیہی معاشرت سے موازنہ، جانوروں کے حقوق؛ غرض اس معاشرے میں موجود ہر ذی روح کی حیات سے منسلک معاشرتی اور روحانی معاملات کو زیر بحث لایا گیا ہے۔
Disgrace صرف ایک کتاب نہیں ہے۔ کوٹزی نے اپنے اس ناول میں ایک مکمل معاشرے کو سمو دیا ہے، جو آپ کو انسانی معاشرت کی گہرائیوں کا احساس دلائے گا۔
مکمل تفصیلات دیکھیں