مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

زہری بان | جے ایس فلیچر | تیرتھ رام | Zhri Baan

زہری بان | جے ایس فلیچر | تیرتھ رام | Zhri Baan

عام قیمت Rs.330.00 PKR
عام قیمت Rs.600.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.330.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد
تذکرہ
چند سال پیشتر جے ایس فلیچر کا آخری ناول "قاتل ہار" جتنا مقبول ہوا تھا اس کو دیکھتے ہوئے موجودہ ناول کو بہت پہلے آ جانا چاہیے تھا، لیکن سلسلہ انتخاب میں چونکہ سب سے زیادہ کوشش اس بات کی ہوتی ہے کہ عہدِ حال کے بہترین مصنفین کو، جو اس وقت تک اردو داں طبقے کی نظروں سے اوجھل ہیں، درجہ بہ درجہ متعارف کرایا جائے، اس لیے اس دوران میں بعض دیگر مصنفین کے شاہکاروں کو پیش کرتے ہوئے اس کی باری نہ آ سکی۔ بہر حال، یقین واثق ہے کہ کتاب کا مطالعہ اپنی دلچسپی کے اعتبار سے اس تاخیر کی بخوبی تلافی کر دے گا۔ بیان کی شگفتگی اور رنگینی اس مصنف کی خاص خوبی ہے۔ سہل و سادہ الفاظ میں وہ ایسی کشش پیدا کرتا ہے اور اس کے قصوں میں اسرار کی رفتار اس تیزی کے ساتھ بڑھتی ہے کہ قارئین دم بخود رہ جائیں گے اور انہیں انجام معلوم کیے بغیر چین نہیں آئے گا۔ مگر یہ ایسی باتیں ہیں جو ناول کے مطالعہ سے ہی واضح ہوں گی۔
تیرتھ رام
مکمل تفصیلات دیکھیں