مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 4

سوویت یونین میں سوشلزم کا زوال کیوں آیا ؟ | ایک مارکسی تجزیہ | ایاز علی

سوویت یونین میں سوشلزم کا زوال کیوں آیا ؟ | ایک مارکسی تجزیہ | ایاز علی

عام قیمت Rs.600.00 PKR
عام قیمت Rs.1,200.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.600.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد

اس میں کوئی شک نہیں کہ ۱۹۹۱ میں سوویت یونین کا جو انہدام ہوا، وہ تاریخ کا ایک بڑا حادثہ تھا۔

حادثہ لازمی تو نہیں ہوتا لیکن اس کے رونما ہونے کے بہت سارے اسباب موجود ہوتے ہیں۔ جدلیات کی سائنس بھی ان اسباب کی تصدیق کرتی ہے۔ اسی طرح 1991 میں جب سوویت یونین ٹوٹا تو اس کے بھی بہت سارے اسباب تھے۔ وہ سیاسی بھی تھے اور معاشی بھی، فکری بھی تھے اور عملی بھی۔ قطع نظر اس کے، سوویت یونین کے انہدام کی وجہ سے آج تک لوگ حیران اور پریشان ہیں۔ امریکی دانشور فوکویاما (پیدائش: 1952) نے ششدر ہو کر یہاں تک کہہ دیا کہ اب تاریخ کا خاتمہ ہو چکا ہے اور سوویت یونین کے زوال کے بعد دنیا میں اب کوئی تضاد باقی نہیں رہا۔ بہرحال، دنیا میں بہت سارے لوگ آج تک اس بات کو سمجھ نہیں پائے ہیں کہ اکتوبر 1917 میں روس میں جو مزدوروں کا انقلاب آیا، جس نے تاریخ میں پہلی مرتبہ مزدوروں اور کسانوں کو اقتدار و اختیار کا مالک بنایا، جس نے طبقاتی نظام اور طبقاتی تفریق کو ختم کیا، جس نے ہر قسم کے ظلم اور استحصال کا خاتمہ کیا، جس نے انسانی تاریخ میں اجتماعیت کا انوکھا تجربہ کیا، جس نے سرمایہ دار دنیا کو خوف میں مبتلا کر دیا، جس کی وجہ سے ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے ایک سو سے زائد ممالک میں انقلاب آئے، جس نے مظلوم اقوام اور طبقات کا استحصال کرنے والے جاگیرداری و سرمایہ داری نظام کو مفلوج کر کے عالمی انقلاب کی تحریک شروع کر دی، جس نے دوسری جنگ عظیم میں فتح حاصل کر کے دنیا میں محنت کش طبقے کا اخلاقی مورال بلند کیا، جس نے نوآبادیاتی اقوام کی مدد کی، انہیں آزادی دلائی اور برطانوی سامراج کی کمر توڑ دی، جس نے ہندوستان اور پاکستان کی آزادی کا راستہ ہموار کیا، وہی انقلاب پچھتر سالوں کے سفر کے بعد اگست 1991 میں کیوں اپنے خاتمے سے دوچار ہوا؟ سوال یہ ہے کہ سوویت یونین میں آخر سوشلزم کا زوال کیوں آیا؟ کیا یہ سوشلزم کی ناکامی تھی یا یہ صرف سوویت یونین کا زوال تھا؟ اگر 1991 میں سوویت یونین کا زوال آیا تو کیا اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ سوشلزم بطور نظریہ ناکام ہوا یا یہ ناکامی اس نظام کی تھی، جسے سوویت یونین میں اسٹالن (1878-1953) کی وفات کے بعد روسی کمیونسٹ پارٹی نے قائم کیا تھا؟ ان سوالات پر اس کتاب میں تفصیل کے ساتھ مفصل بحث کی گئی ہے۔ اس کتاب کو چھ ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے۔

باب ۱: روسی انقلاب اور اس کے فاتح طبقات

باب ۲: لنین کا دور: انقلاب کے فاتح طبقات میں ٹکراؤ اور سوشلزم کے لیے خطرہ

باب ۳: اسٹالن کا دور

باب ۴: اسٹالن کے بعد روس میں ترمیم پسندی کا ابھار اور سوشلزم کا زوال

باب ۵: سوویت یونین کے زوال کے اندرونی اور بیرونی اسباب

باب ۶: نتیجہ

حوالہ جات، فرہنگ، کتابیات اور اشاریہ

سوویت یونین میں سوشلزم کا زوال کیوں آیا؟

ایک مارکسی تجزیہ

مصنف: ایاز علی

صفحات: 302

مکمل تفصیلات دیکھیں