مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

سیکولر اور قوم پرست جناح | Secular And Nationalist Jinnah Ajeet Javed

سیکولر اور قوم پرست جناح | Secular And Nationalist Jinnah Ajeet Javed

عام قیمت Rs.500.00 PKR
عام قیمت Rs.1,000.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.500.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد

کتاب کے بارے میں

ہندوستانی مصنفین عام طور پر آزادی ہند کی جدوجہد کی تاریخ میں جناح کی تصویر کشی ایک شیطان کے روپ میں کرتے ہیں۔ تمام تر برے اوصاف، تمام اندوہناک واقعات، یعنی فسادات، لوٹ مار، چھینا جھپٹی، ظلم و تشدد اور قتل عام کی وارداتیں اُن کے نام منسوب کی جاتی ہیں۔ اُن کی مثبت خصوصیات اور جدوجہد آزادی میں اُن کی خدمات کو یکسر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ اُن کی شبیہ کو بگاڑا جاتا ہے اور اُن کی تقریروں کو غلط معنی پہنائے جاتے ہیں۔ نہ صرف ہندوستان میں بلکہ پاکستان میں بھی اُن کو بنیاد پرست اور مذہبی حکومت قائم کرنے والا کہہ کر بدنام کیا جاتا ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے مورخین جناح، اُن کی زندگی، سیاست اور پالیسیوں کو جان بوجھ کر چھپاتے ہیں۔ سچائی یہ ہے کہ جناح اپنی سیاسی زندگی کی ابتدا ہی سے غیر ملکی تسلط کے کٹر دشمن تھے۔ وہ وطن پرست تھے، سیکولر تھے، ہندو مسلم اتحاد کے علمبردار تھے، اور حصولِ آزادی کے لیے قانونی و دستوری ذرائع پر یقین رکھتے تھے۔ اپنی زندگی کا چالیس سال سے زیادہ عرصہ اُنہوں نے متحدہ ہندوستان حاصل کرنے کی لڑائی میں گزارا۔ طویل عرصہ تک وہ تقسیم کو روکتے رہے۔ پہلی گول میز کانفرنس میں انہوں نے برما کی ہندوستان سے علیحدگی کے خلاف آواز بلند کی تھی، مگر کچھ ہی سال بعد اُنہوں نے مسلمانوں کے لیے ایک علاحدہ ریاست کا مطالبہ کیا۔

(1) اس تبدیلی کے لیے کون ذمہ دار تھا؟

اُن کی اپنی خواہش یا بے وفائیاں؟

برطانوی سامراجی طاقتیں یا کانگریسی؟

یا وہ حالات و واقعات کا شکار ہوئے؟

(۲)  کیا وہ واقعی پاکستان بنانا چاہتے تھے یا یہ سودے بازی کی حکمت عملی تھی؟

(۳) کیا وہ اپنے خود ساختہ پاکستان میں خوش تھے؟

یہ کتاب سیکولر اور وطن پرست جناح کے کردار پر کئی سوال اٹھاتی ہے اور اُن کے بہت سے ایسے پہلوؤں کو اجاگر کرتی ہے جنہیں دونوں طرف دبا دیا گیا ہے۔

مکمل تفصیلات دیکھیں