مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

شوگر اسٹریٹ | Sugar Street

شوگر اسٹریٹ | Sugar Street

عام قیمت Rs.375.00 PKR
عام قیمت Rs.500.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.375.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد
نجیب محفوظ
——————
عرب دنیا کے مایہ ناز ناول نگار نجیب محفوظ بیسویں صدی کے عالمی ادب کا ایک انتہائی اہم نام بن کر ابھرے۔ تین حصوں پر مشتمل ان کے ناولوں کو "قاہرہ ٹرائولوجی" (Cairo Trilogy) کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے، جن میں "پیلس واک"، "پیلس آف ڈیزائر" اور "شوگر اسٹریٹ" شامل ہیں، جو ایک طویل عرصے تک دنیا کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ناولوں کی فہرست میں شامل رہے۔ وہ 1911 میں مصر کے تاریخی شہر قاہرہ میں پیدا ہوئے اور اپنے آخری وقت تک اس کے مضافاتی علاقے اَغوزہ میں اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کے ساتھ مقیم رہے۔ انہوں نے تیس سے زائد ناول تخلیق کیے، اس کے علاوہ افسانوں اور ڈراموں کے کئی مجموعے بھی شائع کیے۔ ان کی ادبی خدمات کے صلے میں انہیں 1988 میں ادب کے نوبل انعام سے نوازا گیا۔ اپنی کئی تخلیقات اور ناولوں کی وجہ سے انہیں مصر کے مذہبی حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا اور ان پر قاتلانہ حملہ بھی ہوا، لیکن 2006 میں 94 برس کی عمر میں ان کا انتقال طبعی موت ہوا۔
مکمل تفصیلات دیکھیں
  • 5 stars: 1 (100%)
  • 4 stars: 0 (0%)
  • 3 stars: 0 (0%)
  • 2 stars: 0 (0%)
  • 1 star: 0 (0%)
Y
Yusuf Mian

شوگر سٹریٹ | Sugar Street