مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 3

خواتین کی نجات | لینن

خواتین کی نجات | لینن

عام قیمت Rs.450.00 PKR
عام قیمت Rs.900.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.450.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد

محنت کش عورتوں سے خطاب

رفیقو! ماسکو سوویت کے حالیہ انتخابات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مزدور طبقے میں کمیونسٹ پارٹی کا اثر و رسوخ بڑھ رہا ہے۔

 محنت کش عورتوں کو انتخابات میں اور بھی زیادہ حصہ لینا چاہیے۔ سوویت حکومت دنیا کی واحد اور پہلی حکومت ہے جس نے ان تمام فرسودہ، بورژوا اور قابلِ نفرت قوانین کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے جن کے تحت مردوں کے مقابلے میں عورتوں کا درجہ کمتر تھا، اور جہاں مرد مراعات یافتہ تھے، جیسا کہ ازدواجی حقوق اور بچوں کے معاملات میں ہوتا ہے۔ سوویت حکومت، محنت کش عوام کی حکومت، دنیا میں واحد اور پہلی حکومت ہے جس نے جائیداد سے متعلق مردوں کی ان تمام مراعات کو منسوخ کر دیا جو شادی اور خاندانی قوانین کے تحت تمام بورژوا جمہوری ممالک، یہاں تک کہ انتہائی جمہوری ریاستوں میں بھی آج تک موجود ہیں۔ جہاں زمیندار، سرمایہ دار اور تاجر موجود ہیں، وہاں قانون کی نظر میں بھی عورتیں مردوں کے مساوی نہیں ہو سکتیں۔

جہاں زمیندار، سرمایہ دار یا تاجر نہیں ہیں اور جہاں محنت کش لوگوں کی حکومت استحصال کرنے والوں کے بغیر ایک نئی زندگی کی تعمیر کر رہی ہے، وہاں قانون کی نظر میں مرد اور عورتیں مساوی ہیں۔ لیکن یہ کافی نہیں ہے۔ قانون کی نظر میں مساوات، حقیقت میں مساوات نہیں ہوتی۔

 ہم چاہتے ہیں کہ محنت کش عورتیں نہ صرف قانون کی نظر میں بلکہ حقیقت میں بھی محنت کش مردوں کے مساوی ہوں۔ اس کے لیے محنت کش عورتوں کو اجتماعی کاروباری اداروں کے نظم و نسق اور ریاستی انتظامیہ میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینا چاہیے۔

نظم و نسق میں حصہ لینے سے عورتیں تیزی سے سیکھیں گی اور مردوں کے برابر ہو جائیں گی۔

ماسکو سوویت میں زیادہ سے زیادہ محنت کش عورتوں کو منتخب کیجیے، چاہے وہ کمیونسٹ ہوں یا کسی پارٹی سے وابستہ نہ ہوں۔ اگر وہ ایماندار محنت کش عورتیں ہیں اور دانشمندی اور ذمہ داری سے اپنا کام کرنے کی اہل ہیں، تو انہیں پارٹی ممبر نہ ہونے کے باوجود ماسکو سوویت میں منتخب کیجیے!

ماسکو سوویت میں زیادہ سے زیادہ محنت کش عورتیں بھیجیے، تاکہ ماسکو کا پرولتاریہ یہ ثابت کر سکے کہ وہ ہر چیز کرنے کو تیار ہے اور فتح کی جدوجہد کے لیے، عورتوں کے خلاف پرانی عدم مساوات اور بورژوا ذلت کے خلاف لڑنے کے لیے سب کچھ کر رہا ہے!

پرولتاریہ اس وقت تک مکمل آزادی حاصل نہیں کر سکتا جب تک کہ وہ عورتوں کے لیے مکمل آزادی حاصل نہ کر لے۔

لینن

لینن کے مجموعہ تصانیف،

پانچواں روسی ایڈیشن، جلد 40

157-158 صفحات


مکمل تفصیلات دیکھیں