مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

قدرتی آفات کی مادی اور معنوی وجوہات

قدرتی آفات کی مادی اور معنوی وجوہات

عام قیمت Rs.260.00 PKR
عام قیمت Rs.400.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.260.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد

قدرتی آفات کی مادی و معنوی وجوہات

ڈاکٹر عزیز خان

"قدرتی آفات کی مادی و معنوی وجوہات" کتاب از ڈاکٹر عزیز خان

قدرتی آفات کی آمد کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ جب سے کائنات کا وجود عمل میں آیا ہے، قدرتی آفات ہر دور، بلکہ انبیاء کے دور میں بھی آتی رہی ہیں اور اس دنیا کے لوگ ان قدرتی آفات مثلاً زلزلہ، سیلاب، طوفان اور وبائی امراض وغیرہ کا شکار ہوتے رہے ہیں۔ ان تمام پر سائنس اپنا ایک خاص نقطہ نظر رکھتی ہے۔ یقیناً وہ سائنسی علم اپنے معیار اور کسوٹی کے مطابق اپنے نقطہ نظر کو درست سمجھتا ہے۔ ان قدرتی آفات کے وقوع کا ایک مذہبی نقطہ نظر بھی ہے کہ یہ کیوں وقوع پذیر ہوتے ہیں اور ان کے وقوع پذیر ہونے کے بعد ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ ایک مسلمان کی حیثیت سے کیا اسے صرف سائنسی پہلو پر نظر رکھنی چاہیے یا اس کے ساتھ ساتھ اپنے اعمال کی اصلاح بھی کرنی چاہیے؟

پاکستان ان دنوں بہت بڑی تباہی سے دوچار ہے، ایک تہائی ملک زیرِ آب ہے اور ہر طرف آہ و بکا پھیلی ہوئی ہے۔ سیلاب نے بستیاں کی بستیاں اجاڑ دیں، کھیت کھلیان، عمارتیں، گھربار، مال مویشی سب پانی میں بہہ گئے۔ اس تاریخی تباہی کی موسمی، سائنسی، مذہبی اور معاشرتی وجوہات کیا تھیں؟ زیرِ نظر کتاب "قدرتی آفات کی مادی و معنوی وجوہات" از ڈاکٹر عزیز خان کی روشنی میں ان تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔ دنیا کی تاریخ حادثات اور قدرتی آفات سے بھری پڑی ہے، بعض حادثات و آفات نے تو انسانی آبادی کے بڑے حصے کو چشم زدن میں صفحہ ہستی سے مٹا کر رکھ دیا۔ آفات کئی طرح کی ہوتی ہیں، مثلاً سیلاب، طوفان، وبائی امراض؛ لیکن انسانی زندگی پر زلزلے کے بعد سیلاب کے اثرات دیگر قدرتی آفات کے مقابلے میں کہیں زیادہ خطرناک اور دیرپا ہوتے ہیں۔ سیلابوں کی ہلاکت خیزی جنگوں اور وبائی امراض سے کہیں زیادہ ہے۔ نفسیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی سے زندہ بچ جانے والے افراد پر برسوں شدید حزن و ملال، پژمردگی، خوف اور ڈراؤنے خواب مسلط رہتے ہیں۔ ایک اندازہ لگایا گیا ہے کہ اب تک آنے والے سیلابوں سے کروڑوں انسان ہلاک ہو چکے ہیں اور مالی نقصانات کا شاید کوئی حساب ہی نہیں لگایا جا سکتا۔

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ایک ایسے نظام کا تجربہ کیا جا رہا ہے جو زلزلے، سیلاب اور سونامی جیسی قدرتی آفات کی پیشگی تنبیہ جاری کر سکے۔ سائنسدان اس مقصد کے لیے جی پی ایس ٹیکنالوجی اور دیگر سینسرز استعمال کر رہے ہیں تاکہ آنے والی قدرتی آفات کے خطرے کی نشاندہی کی جا سکے۔ یہ نظام سب سے پہلے جنوبی کیلیفورنیا میں نصب کیا گیا ہے جہاں سائنسدانوں کو یہ پہلے ہی سیلابی ریلوں سے خبردار کر چکا ہے۔ اسکرپس انسٹیٹیوٹ آف اوشن گرافی کے ڈاکٹر یہودہ بوک کا کہنا ہے کہ 'اس سے عوام کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں آسانی ہوگی۔' کسی بھی قدرتی آفت سے پہلے کے منٹ، حتیٰ کہ سیکنڈز بھی اہم ہوتے ہیں۔ پیشگی تنبیہ کے نظام سے ہنگامی خدمات کے اداروں کی تیاری اور ردعمل زیادہ مؤثر ہو جائے گا اور یہ عوام کو اہم معلومات مہیا کر سکتے ہیں۔ کیلیفورنیا میں ماہرین اس نظام کے ایک نمونے سے خطرات کی اقسام کی جانچ کر رہے ہیں۔ یہ نظام پہلے سے موجود جی پی ایس نیٹ ورک پر قائم کیا گیا ہے جو سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے کسی بھی زمینی حرکت کی تفصیلی پیمائش حاصل کرتا ہے۔ اس میں زلزلے سے خبردار کرنے والے سینسرز اور کچھ دیگر آلات نصب کیے گئے ہیں جو موسمیاتی تبدیلیوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔

ڈاکٹر بوک کہتے ہیں، 'جی پی ایس اور دیگر سینسرز سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کو یکجا کر کے ہم زلزلے اور دوسرے واقعات کے دوران زمین کی حرکت کی پیمائش کر سکتے ہیں۔' انہوں نے بتایا کہ یہ نظام کسی بڑے زلزلے سے پہلے آنے والے جھٹکوں کی نشاندہی کر سکتا ہے اور اس کی شدت کا صحیح اندازہ لگانے کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتا سکتا ہے کہ آیا اس کے نتیجے میں سونامی کا خطرہ ہے یا نہیں۔ جی پی ایس سینسرز اور موسمیاتی آلات ماہرین کو ہوا میں نمی کے تناسب کی جانچ میں بھی مدد دیتے ہیں۔ ناسا کی جیٹ پروپلژن لیبارٹری کی ڈاکٹر اینجلین مورے کا کہنا ہے کہ 'یہ شاید حیران کن ہو کہ ہم موسمیاتی خطرات جانچنے کے لیے جی پی ایس استعمال کر رہے ہیں لیکن جی پی ایس ایک موسمیاتی آلہ ہی ہے۔' ایک تجربے کے دوران اس نظام کی مدد سے اچانک آنے والے سیلابوں کی بروقت اطلاع میں مدد ملی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی سستی ہے اور یہ نظام پوری دنیا میں پھیلایا جا سکتا ہے۔

 

مکمل تفصیلات دیکھیں