1
/
کا
1
قدیم لاہور گائیڈ 1909
قدیم لاہور گائیڈ 1909
عام قیمت
Rs.250.00 PKR
عام قیمت
Rs.500.00 PKR
فروخت کی قیمت
Rs.250.00 PKR
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد
پک اپ کی دستیابی لوڈ نہیں ہو سکی۔
لاہور گائیڈ
آج میں آپ کو 1909 کے لاہور شہر کی سیر کروانے جا رہا ہوں جب اس کی آبادی صرف ڈیڑھ لاکھ تھی۔ یہ نایاب کتاب دراصل 'لاہور گائیڈ' کے نام سے شائع ہوئی تھی جو دسمبر 1909 میں لاہور میں ہونے والی تاریخی صنعتی نمائش کے موقع پر آنے والے مہمانوں کی رہنمائی کے لیے جاری کی گئی تھی۔ یہ وہی مشہور نمائش ہے جس میں ہندوستان میں پہلی بار ہوائی جہاز کی نمائش کی گئی تھی۔
کتاب میں آپ کو لاہور شہر کی مختصر تاریخ پڑھنے کو ملتی ہے۔ کچھ نقشے دیکھنے کو ملتے ہیں۔ لاہور آنے والی اور یہاں سے جانے والی ریل گاڑیوں کا ٹائم شیڈول بھی ملتا ہے۔
آپ کو لاہور شہر کی تاریخی عمارتوں کا احوال بھی ملتا ہے اور جدید عمارتوں کے حوالے سے بھی فہرست ملتی ہے۔ بہت سی تاریخی اور کچھ جدید عمارتوں کے آج آپ کو نشان بھی نہیں ملتے۔
شہر کے باغات اور تفریحی مقامات کا احوال بھی ملتا ہے اور شہر کے کارخانوں اور دستکاریوں کے بارے میں بھی معلومات دی گئی ہیں۔
چڑیا گھر بھی بنا ہے جہاں ہاتھی کے علاوہ پوری دنیا کے جانور موجود ہیں۔ چند سال قبل بننے والا ایک سٹیٹ آف دی آرٹ لارنس گارڈن بھی ہوا کرتا تھا۔
ہوٹلوں کی بھی فہرست ملے گی۔ اور نیڈوز ہوٹل جو ایک سال قبل ہی پوری شان و شوکت کے ساتھ کھلا ہے، اس بارے میں دلچسپ بات لکھی ہے کہ اس کے ارد گرد سبزہ ہی سبزہ ہے۔ بجلی کی روشنیاں اور پنکھے لگے ہوئے ہیں۔ لائبریریوں، اخباروں، پرنٹنگ پریس اور بازاروں کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔ آخر میں نمائش کے حوالے سے بھی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔
شیئر کریں
