مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 2

قطرے کی وسعتوں میں سمندر تلاش کر، نعیم فاطمہ علوی

قطرے کی وسعتوں میں سمندر تلاش کر، نعیم فاطمہ علوی

عام قیمت Rs.825.00 PKR
عام قیمت Rs.1,500.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.825.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد

نعیم فاطمہ کی تحریر کو ان کی شخصیت سے الگ کر کے سمجھا نہیں جا سکتا۔ دردمندی، انسانی ہمدردی، اشتیاق، جدت فکری، ترفع اور سادگی، یہ تمام عناصر جو ان کے لکھے ہوئے حرف حرف میں جھلکتے ہیں، ان کی شخصیت میں پوری توانائی کے ساتھ جگمگا رہے ہیں۔

سلمان باسط

نعیم فاطمہ علوی نے اپنے دلنشین طرزِ نگارش سے دل و دماغ کی نو بہ نو جہتوں کی ترجمانی کی ہے۔ وہ ایک حساس اور صاحبِ بصیرت افسانہ نگار ہیں۔ ان کی ادبی ترکیب میں قلم کی سحر آفرینی، سلامتِ روانی اور معاشرے کی پسِ پردہ حقیقتوں کا گہرا ادراک شامل ہے۔ وہ گل فشانی اور نشتر زنی، دونوں اسالیب پر یکساں قدرت رکھتی ہیں اور خفتہ و بیدار اندیشوں، احساسات اور وسوسوں کو زبان و اظہار عطا کرنے کا ہنر جانتی ہیں۔

منصور عاقل

نعیم فاطمہ علوی کی تحریروں میں زندگی کے تمام رنگ جلوہ گر ہیں۔ جو کچھ ان کے دل پر گزرتا ہے، جو ان کی روح اور دل محسوس کرتے ہیں، وہ اسے قرطاس پر یوں بکھیر دیتی ہیں کہ قاری پر یہ حقیقت آشکار ہو جاتی ہے کہ غم کسی ایک انسان کا نہیں، پوری انسانیت کا مشترکہ دکھ ہے۔

منیرہ شمیم

مسز ایوب علوی اتنی مکمل خاتون ہیں کہ ان کے شوہرِ نامدار کے لیے صبرِ ایوب کا اس سے اعلیٰ و ارفع اور مکمل انعام اور کچھ ہو ہی نہیں سکتا تھا۔ اللہ اس گھر اور گھر والوں کو ایسے ہی سایہ دار رکھے۔

انجم خلیق

آپ کے سفر ناموں کی کتاب مجھے سلمیٰ آپا نے گفٹ دی تھی۔ آپ کیا ہی عمدہ نثر لکھتی ہیں۔ آپ پرانے وقت کی نہیں بلکہ پرانی مگر اچھی روایات کو لے کر جدید دور میں پورے طمطراق سے جلوہ گر ہونے والا تہذیبی پل ہیں۔

سبین علی

نعیم فاطمہ علوی بہت سے میدانوں کی شاہسوار ہیں۔ ان کا شمار اس وقت شہر کی خاصی فعال اور متحرک شخصیات میں ہوتا ہے۔ تاہم ان کی بنیادی شناخت ادب سے ہے۔ ان کی مشاہداتی اور تجرباتی بصیرت بہت گہری اور حساس ہے۔ اندازِ بیان میں گہرائی اور شگفتگی کا عنصر نمایاں ہے۔ معاشرتی اور سماجی رویوں کے ظاہر و باطن میں گندھی محبت، نفرت، جبر اور گھٹن کی جو تصویریں اس نے تخلیق کی ہیں وہ چونکا دینے والی ہیں۔ ان کی نثر اپنی شگفتگی، اپنی علامت نگاری، اپنی روانی اور موسیقیت میں بے حد دلکش ہے۔

سلمیٰ اعوان

نعیم فاطمہ ایک فعال افسانہ نگار ہیں، مضامین تحریر کرتی ہیں اور ادبی اجتماعات کا انعقاد بھی کرتی ہیں۔ ادب، موسیقی اور سماجی خدمت یہ تمام شعبے ان کی گہری دلچسپی کا مرکز ہیں۔ محمد ایوب علوی ہر مرحلے پر ان کے شانہ بشانہ نظر آتے ہیں اور تعاون میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔ یہ جوڑی تخلیق، خدمت اور خلوص کی خوب صورت مثال ہے۔

حمید شاہد

مکمل تفصیلات دیکھیں