1
/
کا
1
لاہور لاہور اے | عبدالمنان
لاہور لاہور اے | عبدالمنان
عام قیمت
Rs.350.00 PKR
عام قیمت
Rs.700.00 PKR
فروخت کی قیمت
Rs.350.00 PKR
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد
پک اپ کی دستیابی لوڈ نہیں ہو سکی۔
جدید ٹریول گائیڈ آف لاہور
لہور لہور اے ۔۔۔۔۔ از قلم عبدالمنان ملک
چند ماہ قبل ہیڈمرالہ کے مقام پر کراس روٹ کلب کے زیر اہتمام سیاحت کے ستاروں کا میلہ سجایا گیا ۔۔۔۔ پاکستان بھر سے سیاح ، ادیب اور فوٹوگرافرز نے شرکت کی
محترم عبدالمنان ملک صاحب کی محبت کا میں مشکور ہوں کہ انہوں نے حقیقتاً ایک انمول خزانے سے مجھے نواز دیا۔۔
اس کتاب کے میسر ہو جانے کے بعد میرے سفر لاہور مزید آسان اور خوشگوار ہو گئے ہیں بلکہ میں اگر یوں کہوں کہ میرے سفر لاہور کے شوق میں اضافہ ہو گیا ہے تو زیادہ بہتر ہو گا۔۔۔۔
مصنف نے اس کتاب میں جدید لاہور کے حوالے سے مکمل راہنمائی مہیا کی ہے۔ چھوٹے بڑے، معروف خواہ غیر معروف تمام تاریخی و مذہبی مقامات کے ساتھ ساتھ جدید پارکس، شاپنگ مالز، کلب اور رہائشی ہوٹلوں کی مکمل تفصیل مع رابطہ نمبرز درج کر کے ان مقامات تک پہنچنے اور لاہور کے دیگر علاقوں تک سفر کرنے کے لئے لوکل ٹرانسپورٹ کا تفصیلی خلاصہ لکھا ہے ۔۔۔۔۔۔
لاہور کے ایمرجنسی نمبرز اور تمام ہسپتالوں کے نمبرز بھی درج ہیں۔
میں یہ سمجھتا ہوں کہ لاہور میں رہائش رکھنے والے اور لاہور کا سفر کرنے والے ( سیاحتی، کاروباری، علاج اور خواہ کسی بھی حوالے سے) افراد کے پاس اس کتاب کا ہونا ازحد ضروری اور مفید ہے ۔۔۔۔
جتنی معلومات اس کتاب میں یکجا کر دی گئی ہیں اتنی معلومات گوگل سے حاصل کرنے میں کئی دن درکار ہوں گے ۔۔ پھر بھی ممکن نہیں لگتا۔
شیئر کریں
