1
/
کا
1
قدیم مصری ادب | مرزا ابنِ حنیف کی تحریروں کے تناظر میں
قدیم مصری ادب | مرزا ابنِ حنیف کی تحریروں کے تناظر میں
عام قیمت
Rs.500.00 PKR
عام قیمت
Rs.1,000.00 PKR
فروخت کی قیمت
Rs.500.00 PKR
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد
پک اپ کی دستیابی لوڈ نہیں ہو سکی۔
کبھی کبھار لگتا ہے کہ مرزا ابن حنیف بھی خود اپنی تصنیف ”بھولی بسری کہانی“ بن جائیں گے، وہ غیر معمولی افسانوی کردار جس کی کتابیں اب ایک دو کتب خانوں کی زینت ہیں۔ ان کی کتابیں چھاپنے والے بیکن بکس کے فیض اور جبار بھی اب ساتھ نہیں رہے کہ دوبارہ ان کی کتابیں چھاپ سکیں۔ ایسے میں محمد عمران میرے سامنے آیا جو آرمی کا سگنل ٹیکنیشن ہے، اس کی خوش قسمتی کہ اسے سجاد نعیم جیسا استاد ملا جسے خلا پار کے سگنل کو ڈی کوڈ کرنے میں مزہ آتا ہے عامر سہیل کی طرح۔ استاد شاگرد نے جس لگن سے ان کی کتابیں تلاش کیں اور مرزا صاحب کی چھوٹی بیٹی عظمیٰ نے کوئٹہ میں ہوتے ہوئے ملتان کے گھر میں اپنی الماری کی چابی مجھے دیتے ہوئے کہا: ”انکل، میرے ایم فل کا مقالہ فوٹوسٹیٹ کرا کے چابی اور مقالہ میری بیمار والدہ کو واپس کر دیں“، عمران نے اس مقالے سے بھی مدد لی مگر عبدالجبار کوشش کے باوجود اس مقالے کو کمپوز کرانے کے باوجود اسے شائع نہیں کر سکے، حالانکہ مبینہ عظیم کے ساتھ لاہور میں نائلہ مجوکہ اور خالد سنجرانی کے ایک دو شاگردوں نے مرزا صاحب کی پراسرار کتابوں پر کچھ نہ کچھ لکھا۔ مجھے یقین ہے کہ محمد عمران نے جو دیا جلایا ہے اس کی روشنی میں مرزا صاحب کی اہلیہ کراچی کے ایک علم دوست پبلشر کو مرزا صاحب کی کتب کے حقوقِ اشاعت دوبارہ دینے کی اجازت دے دیں گی اور اس پر ہماری طرح مرزا صاحب سے پیار کرنے والے محمد فیض اور عبدالجبار کو بھی خوشی ہوگی۔
انوار احمد
تحقیق و تدقیق کے مراحل میں مشکلات کا سامنا عموماً درپیش رہتا ہے۔ اور اگر تحقیق کی نوعیت تاریخی ہو تو حقائق تک رسائی کا سفر خاصا پیچیدہ ہو جاتا ہے۔ ہمارے ہاں تاریخی تحقیق پر خامہ فرسائی اس لیے بھی زیادہ ہوئی ہے کہ ایک محقق کے وضع کردہ نتائج سے جو تسامحات در آئے اس سے بارِ دگر تحقیق کی راہیں ہموار ہوئیں اور یہ سلسلہ روزافزوں جاری رہا۔ اس اعتبار سے مذہبی مباحث ہوں یا لسانی، سیاسی موضوعات ہوں یا سماجی۔۔۔ تاریخی تحقیق سے کتب خانے بھرے پڑے ہیں۔
محمد عمران کی زیرِ نظر تصنیف بنیادی طور پر ایک تاریخی نوعیت کا تحقیقی کام ہے جسے نہایت دقتِ نظری سے مکمل کیا گیا ہے۔ انہوں نے معروف محقق ابن حنیف کی تاریخ دانی کو خصوصی تناظر میں دیکھتے ہوئے محققانہ بالغ نظری سے کام لیا ہے۔ اس کتاب کی ابواب بندی میں بڑی حد تک تاریخی توازن پایا جاتا ہے جس سے واقعات کی تسوید میں گہرا تسلسل نظر آتا ہے۔ محمد عمران نہایت دیدہ ریزی سے کام لیتے ہوئے نئے حقائق برآمد کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ ان کی اس کاوش کو ضرور سراہا جائے گا۔
ڈاکٹر شکیل پتافی
22 اگست 2023ء
شیئر کریں

- 5 stars: 0 (0%)
- 4 stars: 2 (100%)
- 3 stars: 0 (0%)
- 2 stars: 0 (0%)
- 1 star: 0 (0%)
I
Ishtiaq Ahmad مصر کا قدیم ادب | مرزا ابن حنیف کی تحریروں کے تناظر میں
I
Ishtiaq Ahmad مصر کا قدیم ادب | مرزا ابن حنیف کی تحریروں کے تناظر میں