مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

گروہ | گروہ

گروہ | گروہ

عام قیمت Rs.600.00 PKR
عام قیمت Rs.800.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.600.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد
مسعود مفتی کے بعد قاضی جاوید (پیدائش: 7 فروری 1946، لاہور) بھی رخصت ہوئے۔ ایک کے بعد ایک چراغ بجھ رہا ہے۔ اسی حساب سے اندھیرا بڑھ رہا ہے۔ ہمارے اندر بھی بڑھ رہا ہے۔ اس سال نے ہم سے کیا کیا چھینا ہے؟ معلوم نہیں کون، اس سال کے خاتمے پر ہم میں سے یہ حساب لگائے گا؟ ایک ادیب کا جانا اس وقت ایک بڑا سانحہ بن جاتا ہے، جب اس کا سوگ صرف اس کی برادری کے لوگ منائیں۔ جس سماج کو وہ اپنی تحریروں میں مخاطب کرتا رہا ہو، وہی ادیب کے ہونے، جینے، مرنے سے بیگانہ ہوجائے تو سانحہ ہے! کیا واقعی ادب ایک تمدنی ادارے کے طور پر ختم ہوچکا ہے؟
اگر موت کا مطلب، مکمل خاتمہ ہے یا دشتِ فراموشی میں کسی آواز کا کھو جانا ہے تو ادیب نہیں مرتا۔ وہ اس وقت مرتا ہے، جب اس کی تحریری وراثت از کار رفتہ، بے معنی اور غیر متعلق ہوجائے۔ ادارہ ثقافتِ اسلامیہ کے ڈائریکٹر قاضی جاوید رخصت ہوئے مگر برصغیر میں مسلم فکر کا ارتقا، سرسید سے اقبال تک، پنجاب کی صوفی دانش، ورکے مصنف اور رسل کی آپ بیتی اور لوگوں کو سوچنے دیں اور سارتر کی وجودیت اور انسان دوستی کے مترجم اور روسو، والٹئیر، نطشے، وجودیت اور جدید مغربی فلسفہ اور خاکوں کے مجموعے منڈلی اور متعدد دوسری کتابوں کے مصنف زندہ ہیں۔ آپ ان میں سے کوئی بھی کتاب اٹھا کر پڑھیں، وہ زندہ لہجے میں اپنا مئوقف پیش کرتے محسوس ہوں گے۔ بلکہ ان کی آواز پہلے سے بھی زیادہ صاف سنائی دے گی؛ کیوں کہ وہ مصنف کی ہوگی، مٹی کے بنے آدمی کی نہیں۔ فلسفہ ان کا بنیادی میدان تھا۔ برصغیر کی فکری تاریخ اور دانش وری کی روایت سے انہیں خصوصی دلچسپی تھی۔ وہ سادہ اور دھیمے مزاج کے حامل اور "روشن نظر" دانش ور تھے۔ علم و فکر کی جستجو میں پہلے سے قائم کیے گئے تیقن کو حائل نہیں ہونے دیتے تھے۔ دلیل اور شائستگی کا دامن کبھی نہیں چھوڑتے تھے۔ اس وراثت کو ہم سنبھال سکیں تو یہ قاضی جاوید کو حقیقی خراجِ تحسین ہوگا!
ناصر عباس نیرّ
مکمل تفصیلات دیکھیں
  • 5 stars: 0 (0%)
  • 4 stars: 0 (0%)
  • 3 stars: 0 (0%)
  • 2 stars: 1 (100%)
  • 1 star: 0 (0%)
A
Alyan Naqvi Shah
About Mandli

About the book Mandli: Maybe it’s a very good book, but it’s not to my taste. I don’t like it because, although the context in the book might be good, it feels somewhat overwhelming. I understand the writer’s efforts in creating this work, but unfortunately, I couldn’t connect with it or take much away from it.