مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

موبی ڈک | موبی ڈک | ہرمن میلول | حسن عسکری

موبی ڈک | موبی ڈک | ہرمن میلول | حسن عسکری

عام قیمت Rs.850.00 PKR
عام قیمت Rs.1,200.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.850.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد

موبی ڈک نہ صرف ایک عظیم ناول سمجھا جاتا ہے بلکہ دنیا کے کئی بڑے ادیبوں، مفکروں اور نقادوں نے اس کی تعریف کی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جب یہ ناول 1851 میں شائع ہوا تو اسے فوری کامیابی نہیں ملی — مگر بعد میں اس نے عالمی ادبی شہرت حاصل کی، اور آج یہ امریکی ادب کا ستون سمجھا جاتا ہے۔


D. H. Lawrence (برطانوی ناول نگار و شاعر)
سمندر کے بارے میں لکھی گئی سب سے عظیم کتاب ہے۔
موبی ڈک


Ralph Waldo Emerson (امریکی فلسفی و شاعر)
میلول کا ذہن سمندر جیسا وسیع اور گہرا ہے۔


William Faulkner (نوبیل انعام یافتہ امریکی مصنف)
کاش یہ کتاب میں نے خود لکھی ہوتی۔

عنوان

MOBI DICK / موبی ڈک

مصنف

HERMAN MELVILLE / ہرمن میلول

مترجم

حسن عسکری

ISBN

9789695629680

صفحات

502

مکمل تفصیلات دیکھیں
  • 5 stars: 1 (100%)
  • 4 stars: 0 (0%)
  • 3 stars: 0 (0%)
  • 2 stars: 0 (0%)
  • 1 star: 0 (0%)
B
Barkat Ali
Moby Dick

ہرمن میلول کا ناول موبی ڈک محض ایک وہیل کے شکار کی کہانی نہیں بلکہ انسانی جنون، تقدیر، فطرت کی عظمت اور انسان کی بے بسی کا گہرا استعارہ ہے۔ یہ داستان کیپٹن ایہاب کے اُس اندھے انتقام کے گرد گھومتی ہے جو وہ سفید وہیل "موبی ڈک" سے لینا چاہتا ہے۔ ایہاب کا کردار انسانی ضد، غرور اور انتقام کی آگ کی علامت ہے، جو بالآخر اسے اور اس کے ساتھیوں کو ہلاکت کے دہانے تک لے جاتی ہے۔
میلول نے سمندر کو محض پس منظر کے طور پر نہیں بلکہ ایک زندہ، پراسرار اور بے رحم کردار کے طور پر پیش کیا ہے۔ ناول میں فطرت کی وسعت اور انسان کی حقارت کا جو تقابل ملتا ہے، وہ قاری کو سوچنے پر مجبور کر دیتا ہے کہ کیا انسان واقعی اپنی تقدیر کا مالک ہے یا کسی بڑی قوت کے ہاتھوں میں محض ایک کھلونا؟
اس ناول کی زبان علامتی اور فلسفیانہ ہے۔ جگہ جگہ مذہبی، اساطیری اور سائنسی حوالوں کا استعمال اسے ایک فکری گہرائی عطا کرتا ہے۔ اگرچہ بعض مقامات پر تفصیلی بیان اور وہیل کے متعلق معلوماتی ابواب قاری کو سست روی کا احساس دلاتے ہیں، مگر یہی تفصیل ناول کو حقیقت اور وسعت بھی بخشتی ہے۔
موبی ڈک ایک ایسا شاہکار ہے جو ہر دور میں نئی معنویت کے ساتھ سامنے آتا ہے۔ یہ ہمیں سکھاتا ہے کہ اندھا جنون انسان کو خود اپنی تباہی کی طرف لے جاتا ہے، اور فطرت کے سامنے انسان کی طاقت نہایت محدود ہے۔ یہ ناول ادب کے سنجیدہ قارئین کے لیے ایک فکری سفر ہے جو دیر تک ذہن میں گونجتا رہتا ہے۔

حسن عسکری صاحب نے اس ناول کو اردو میں بہت خوبی اور محنت سے ترجمہ کیا ہے. جس کا ثبوت یہ ہے کہ مجھ جیسے سست قاری نے بھی ایک ہفتے میں اس کتاب کو پڑھ کر مکمل کر لیا. بہت ہی خوبصورت اور دلچسپ ترجمہ ہے. آپ بھی اس کتاب کو ضرور پڑھیے.