1
/
کا
1
موت کی ریہرسل
موت کی ریہرسل
عام قیمت
Rs.300.00 PKR
عام قیمت
Rs.600.00 PKR
فروخت کی قیمت
Rs.300.00 PKR
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد
پک اپ کی دستیابی لوڈ نہیں ہو سکی۔
"موت کی ریہرسل" کی رسید نہیں ہوتی!
(عارفہ شہزاد)
موت الجھا دیتی ہے
بندوقوں، خون اور قبروں کی مثلث میں
مصرعے تھک جاتے ہیں
ورق کالے ہو جاتے ہیں
اور سیاہی سے اٹے صفحوں سے
طلوع ہوتی ہے، ایک بے وطن عورت
فلسطین اور روہنگیا کا ماتم کرنے والوں کو
درکار ہے
کسی اور ملک کا ویزہ،
بلوچستان کے دکھ لکھنے کے لیے!
لفظوں کے ہاتھ پاؤں نکلتے ہیں تو
ان کے سر قلم ہوجاتے ہیں
سربریدہ نظموں کی لاشیں
چوراہے میں پھینک دی جاتی ہیں
لوگ تالیاں پیٹ پیٹ کر
قاتل کی مشاقی کو سراہتے ہیں
لاشیں کون دفنائے گا؟
لوگ تماشائی ہیں اور
موت ابھی ریہرسل میں مصروف ہے!
شیئر کریں
