مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

مہذب وحشی | ناول | نور جونیجو

مہذب وحشی | ناول | نور جونیجو

عام قیمت Rs.300.00 PKR
عام قیمت Rs.600.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.300.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد
نور جو نیجو کے پہلے ناول ” مہذب وحشی" کے مطالعے کے بعد میں انہیں بلا تامل سندھی کے مایہ ناز فکشن نگار مانک کی صف میں رکھوں گا اور انہیں ایک وجودی ناول نگار قرار دوں گا، کیوں کہ انہوں نے اس ناول میں انسانی وجود کے بحران، اس کی شکست وریخت ، اس کی شناخت کے مسئلے ، اس کے خارجی اور باطنی خوف اور اپنے ہی معاشرے میں اس کی اجنبیت اور بیگانگی جیسے معاملات کو بڑے شدومد کے ساتھ کبیر کے کردار کی وجودی صورت حال میں پیش کیا ہے۔ کبیر اپنے ہی لوگوں کے درمیان رہتے ہوئے زندگی سے ڈرتا ہے اور سب سے کٹ کر ایک تنہا زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ اس کی شدید تنہائی کی چند وجوہات اگر اس کی ذات میں پوشیدہ ہیں تو اس کے کچھ اسباب گرد و پیش کی زندگی میں بھی پنہاں ہیں، جن سے وہ مکمل بیزاری کا اعلان کرتا محسوس ہوتا ہے۔
کبیر کی یہ گمبھیر صورت حال، ایلسا نامی ایک جرمن خاتون کے ساتھ طویل ای میلز کے تبادلے کے دوران دھیرے دھیرے پڑھنے والے پر منکشف ہوتی ہے۔ کبیر سندھ کے شہر حیدرآباد میں رہتا ہے جب کہ ایلسا جرمنی کے دارالحکومت برلن میں۔ ایلسا کی وجودی صورت حال بھی کم و بیش کبیر جیسی ہے۔ ایلسا کی مدد سے ناول نگار کا دو مختلف دنیاؤں سے تعلق رکھنے والوں کو ایک جیسے مسائل کا سامنا کرتے ہوئے دکھانا، اس امر کی غمازی کرتا ہے کہ دنیا بھر کے انسان ایک جیسے ہیں۔ ایلسا، کبیر سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کر کے اس پر سبقت لے جاتی ہے۔ وہ کبیر کی ذات کی ٹوٹ پھوٹ کو روکنا چاہتی ہے۔ ان دونوں کا یہ تعلق ناول کو دل چسپ بنا دیتا ہے۔
میری شدید خواہش رہی ہے کہ سندھی کے تقریباً سبھی اہم ناول اردو میں اس طرح منتقل ہونے چاہئیں کہ اردو دنیا سندھی فکشن سے بہتر انداز سے روشناس ہو سکے۔ نور جو نیجو کی خوش قسمتی کہ انہیں سنگر چنا جیسے محنتی اور باصلاحیت مترجم میسر آئے، جنہیں دونوں زبانوں پر عبور حاصل ہے۔ انہوں نے جس جاں فشانی سے اس ناول کو اردو کے قالب میں ڈھالا ہے، اس پر سنگر چنا یقیناً داد کے مستحق ہیں۔ میں پرامید ہوں کہ اردو دنیا سندھی کے اس اہم ناول کا سنجیدگی سے مطالعہ کرے گی۔ اسے پڑھ کر انہیں فکشن کا ایک نیا ذائقہ ضرور محسوس ہوگا۔
رفاقت حیات
افسانہ نگار، ناول نگار، کراچی
مکمل تفصیلات دیکھیں
  • 5 stars: 0 (0%)
  • 4 stars: 0 (0%)
  • 3 stars: 1 (100%)
  • 2 stars: 0 (0%)
  • 1 star: 0 (0%)
A
Amer Ghafoor

مہذب وحشی | ناول | نور جونیجو