1
/
کا
1
نصفُ قَلْبِی | میرے دل کا نصف | نیئر عباس زیدی

عام قیمت
Rs.600.00 PKR
عام قیمت
Rs.1,000.00 PKR
فروخت کی قیمت
Rs.600.00 PKR
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد
پک اپ کی دستیابی لوڈ نہیں ہو سکی۔
نصفُ قَلْبِی | Half of My Heart | نیئر عباس زیدی
افتخار عارف
تاریخِ عالمِ اسلام کا مطالعہ کیجئے تو آپ دیکھیں گے کہ خواتین میں تین ہستیاں ایسی ہیں کہ جو اپنے تسلسل اور انفرادیت میں آپ اپنی نظیر ہیں۔ حضرت خدیجۃ الکبریٰ، حضرت فاطمۃ الزہرا، حضرت زینب کبریٰ: ایک سلسلہ نور ہے جو قیامت تک، زنانِ عالم کے لئے مثال ہے۔ ان ہستیوں پر بہت کچھ لکھا گیا ہے اور بہت اچھا لکھا گیا ہے۔ پیشِ نظر کتاب ”نصفُ قَلْبِی“ فادر کرسٹوفر پال کلومسی نے قلمبند کی ہے۔ "Half of My Heart" کے عنوان سے اصل کتاب انگریزی زبان میں لکھی ہے جسے اردو کا جامہ ممتاز ادیب اور مترجم نیئر عباس زیدی نے پہنایا ہے۔
نیئر عباس زیدی بہت باکمال مترجم ہیں۔ اردو اور انگریزی زبانوں پر دسترس بھی رکھتے ہیں اور فنِ ترجمہ سے بخوبی واقف ہیں۔ ایک عرصے تک وہ مقتدرہ قومی زبان، پاکستان میں میرے ہم کار بھی رہے ہیں۔ انہوں نے مختلف موضوعات پر کئی کتابوں کے تراجم کئے ہیں، جو ادب سے دلچسپی رکھنے والوں میں بہت لائقِ اعتبار گردانے جاتے ہیں۔
حضرت زینب بنت علی، شریکۃ الحسین ثانی زہرا کے احوال و آثار پر ایک ایسے مؤرخ کی تحریر جو مسیحی مذہب سے تعلق رکھتے ہیں، انتہائی قابلِ قدر ہے۔ سلاست و روانی کے ساتھ نیئر عباس زیدی نے اصل کتاب کے متن کی تاثیر کو برقرار رکھا ہے۔ مجھے اس بات کا یقین ہے کہ جہانِ دانش میں یہ ترجمہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

شیئر کریں