مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

وفا کیسی، کہاں کا عشق | لیو ٹالسٹائی

وفا کیسی، کہاں کا عشق | لیو ٹالسٹائی

عام قیمت Rs.330.00 PKR
عام قیمت Rs.600.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.330.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد

وفا کیسی کہاں کا عشق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔(لیوٹالسٹائی)

صفحات: 124


مشہور روسی ناول نگار لیو ٹالسٹائی کے ناول دی کریٹزر سوناٹا کا اردو میں ترجمہ وفا کیسی کہاں کا عشق
، اس ناول میں مغربی تہذیب کی منفی اور مصنوعی اقدار کے ساتھ ساتھ جاگیردارانہ معاشرے کی اخلاقی اور ذہنی پستی کو جنس کے حوالے سے پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ تاہم اس ناول کے ذریعے ٹالسٹائی نے جن اخلاقی پہلوؤں کو دکھانے کی کوشش کی ہے وہ قابل قدر ہے۔ گرچہ جنس اور مرد و زن کے تعلقات آج کے دور کے عام ترین موضوعات ہیں لیکن اس کے باوجود جنس کو اس انداز سے نہیں دیکھا جاتا جس انداز میں ٹالسٹائی نے پیش کیا ہے۔

ناول کا آغاز ایک ریل کے سفر سے ہوتا ہے جہاں کچھ مسافروں کے درمیان محبت کے موضوع پہ بحث چھڑ جاتی ہے۔ اسی بحث کے دوران کہانی کا مرکزی کردار محبت کے موضوع پہ اپنے خیالات کا اظہار کرتا ہے جو بحث کے شرکاء کو ہتک آمیز اور غیر مناسب معلوم ہوتے ہیں۔ ناول کا بقیہ حصہ اسی مرکزی کردار کی داستان ہے جو وہ اپنے خیالات کی وضاحت پیش کرنے کے لئے سناتا ہے۔

ناول گرچہ مختصر ہے اور چند نشتوں میں بآسانی پڑھا جا سکتا ہے تاہم ٹالسٹائی کے فلسفے کو مکمل طور پہ سمجھنے کے لئے ضروری ہے کہ اسے ٹھہر کر اور تسلی کے ساتھ پڑھا جائے اور مرکزی خیال پہ گرفت کی جائے ورنہ یہ جنس کے موضوع پہ لکھا گیا ایک اور عام سا ناول ہی محسوس ہو گا۔

مکمل تفصیلات دیکھیں