مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 2

پاکستان میں مذہبی انتہا پسندی کا ابھار | حمزہ علوی

پاکستان میں مذہبی انتہا پسندی کا ابھار | حمزہ علوی

عام قیمت Rs.350.00 PKR
عام قیمت Rs.500.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.350.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد

پاکستان میں مذہبی انتہا پسندی کا ابھار

مصنف: حمزہ علوی

ترجمہ: ریاض شیخ

صفحات: 128

پاکستان اس وقت مذہبی انتہا پسندی کا شکار ہے۔ یہ انتہا پسندی یکدم وجود میں نہیں آئی بلکہ مرحلہ وار وقت کے ساتھ اس میں اضافہ ہوتا رہا ہے۔ اگر ہم اس کی وجوہات پر غور کریں تو اس کا اندازہ پاکستان کی تاریخ سے ہوتا ہے۔ آزادی کے بعد ملک کو سیاسی، سماجی اور معاشی مسائل درپیش تھے۔ لیکن اس کے حکمرانوں میں نہ تو اہلیت تھی اور نہ ہی ذہانت کہ وہ اس کو حل کر کے سوسائٹی کو ترقی کی جانب لے جائیں۔ مذہبی انتہا پسندی اس وقت عروج پر پہنچی جب بنگلہ دیش آزاد ہوا اور نیا پاکستان وجود میں آیا۔ نئے پاکستان کے مسائل بہت پیچیدہ تھے۔ جمہوریت کی جڑیں کمزور تھیں۔ جاگیردار طبقہ طاقتور تھا۔ فوج اپنی کھوئی ہوئی طاقت کو بحال کرنا چاہتی تھی اور حکمران پارٹی اپنے اقتدار کے لیے عوام میں مقبولیت چاہتی تھی۔ اس کا حل مذہبی نعروں کے ذریعے نکالا گیا اور جب یہ سلسلہ شروع ہوا تو ہر آنے والی حکومت نے اس کو استعمال کیا؛ کبھی نظامِ مصطفیٰ اور کبھی شریعتِ محمدی کا اور اب آخر میں ریاستِ مدینہ کا نام لے کر، جب ایک مذہبی نعرہ ناکام ہو جاتا ہے۔ حمزہ علوی پاکستان کے ان اسکالرز میں سے ہیں جنہوں نے ان مسائل کا گہرائی سے مطالعہ کیا ہے۔ ڈاکٹر ریاض شیخ نے ان کے مضامین کا اردو میں ترجمہ کر کے لوگوں تک اُن کے خیالات کو پہنچایا ہے۔

مکمل تفصیلات دیکھیں
  • 5 stars: 0 (0%)
  • 4 stars: 1 (100%)
  • 3 stars: 0 (0%)
  • 2 stars: 0 (0%)
  • 1 star: 0 (0%)
U
Usama Yousaf
Review About Books

Mai Esko 4 Stars Donga Q k es mai Ek Book damage tha cover alag hugaya tha baqi books sahi thy print aur price bhi sahi tha aur delivered bhi time py howa tha.

آپ آرڈر نمبر ۰۳۳۳۴۱۸۹۱۴۹ پر واٹس ایپ کریں اس دوسری کاپی بھیج دی جاے گی سر۔۔۔