مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 3

پرامن بقائے باہم | ولادیمیر لینن | Pur Amann Bakae Baham | Vladimir Lenin

پرامن بقائے باہم | ولادیمیر لینن | Pur Amann Bakae Baham | Vladimir Lenin

عام قیمت Rs.400.00 PKR
عام قیمت Rs.800.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.400.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد

پر امن بقائے باہم کی پالیسی کیا ہے؟

اس کا مطلب یہ تسلیم کرنا ہے کہ دنیا میں مختلف سماجی اور معاشی نظام رکھنے والے ممالک بیک وقت وجود رکھ سکتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ماننا ہے کہ چونکہ نئی سوشلسٹ ریاستیں وجود میں آ چکی ہیں اور پرانی سرمایہ دار ریاستوں کے پہلو بہ پہلو ترقی کر رہی ہیں، اس لیے ان کے درمیان پرامن معاشی تعلقات اور باقاعدہ تجارتی و تہذیبی رابطے قائم ہو سکتے ہیں اور ہونے چاہئیں، اور گرم جنگ تو دور کی بات، سرد جنگ تک نہیں ہونی چاہیے۔ یہ اس بات کو تسلیم کرنا ہے کہ ریاستوں کے درمیان تمام تنازعات اور جھگڑے مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں، نہ کہ جنگ کے ذریعے۔ پرامن بقائے باہم کی پالیسی اس مسلمہ حق سے جنم لیتی ہے کہ ہر قوم اپنے لیے موزوں سماجی نظام کا انتخاب خود کر سکتی ہے۔ پرامن بقائے باہم کی صورت سرمایہ دار ملکوں کے مابین پرامن بقائے باہم کی پالیسی پر عمل پیرا رہی ہے۔

یہ مزدور طبقے کی پھیلتی ہوئی انقلابی تحریک کے لیے سازگار حالات پیدا کرتی ہے، نوآبادیاتی نظام کے خلاف اور آزادی و خود مختاری کے حق میں کچلی ہوئی قوموں کی کامیاب جدوجہد کا راستہ ہموار کرتی ہے۔ مختلف سماجی نظاموں والی حکومتوں کے درمیان پرامن بقائے باہم عالمی میدان میں طبقاتی جدوجہد کی ایک مخصوص صورت ہے۔

یہ اس پالیسی کے بہت ہی بنیادی خدوخال ہیں جس پر سوویت عوام اور ان کی حکومت 50 سال سے زیادہ عرصے سے ثابت قدمی کے ساتھ عمل پیرا ہے۔ پرامن بقائے باہم کی پالیسی کا اعلان سب سے پہلے لینن نے کیا اور اسے عملی طور پر ثابت بھی کیا۔

مکمل تفصیلات دیکھیں