مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

پیغمبرِ انقلاب | Prophet of Revolution | مولانا وحید الدین خان

پیغمبرِ انقلاب | Prophet of Revolution | مولانا وحید الدین خان

عام قیمت Rs.800.00 PKR
عام قیمت Rs.800.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.800.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد

 امریکہ سے ایک کتاب چھپی ہے جس کا نام ہے 'دی 100' (The 100)۔ اس کتاب میں ساری انسانی تاریخ کے ایک سو ایسے آدمیوں کا تذکرہ ہے جنہوں نے، مصنف کے نزدیک، تاریخ پر سب سے زیادہ اثرات ڈالے۔ کتاب کا مصنف نسلی طور پر عیسائی اور تعلیمی طور پر سائنس داں ہے۔ مگر اپنی فہرست میں اس نے نمبر ایک پر نہ حضرت مسیح کا نام رکھا ہے اور نہ نیوٹن کا۔ اس کے نزدیک وہ شخصیت جس کو اپنے غیر معمولی کارناموں کی وجہ سے نمبر ایک پر رکھا جائے، وہ پیغمبرِ اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ مصنف کا کہنا ہے کہ آپؐ نے انسانی تاریخ پر جو اثرات ڈالے وہ کسی بھی دوسری شخصیت، خواہ مذہبی ہو یا غیر مذہبی، نے نہیں ڈالے۔

مصنف نے آپﷺ کی عظمت کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا ہے:

 آپؐ کے کمالات کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا ہے::

He was the only man in history who was supremely successful on both the religious and secular levels۔Dr. Michael H. Hart, Book The 100  , New York 1978

آپﷺ

 تاریخ کے واحد فرد ہیں جو انتہائی حد تک کامیاب رہے، مذہبی سطح پر بھی اور دنیوی سطح پر بھی۔

انگریز مورخ ٹامس کارلائل نے پیغمبرِ اسلام کو نبیوں کا ہیرو قرار دیا تھا۔ مائیکل ہارٹ (امریکی) نے آپؐ کو ساری انسانی تاریخ کا سب سے عظیم انسان قرار دیا ہے۔

پیغمبرِ اسلام کو خدا کی طرف سے یہ مشن دیا گیا کہ وہ لوگوں کو توحید کا پیغام پہنچائیں، یعنی یہ کہ خدا صرف ایک ہے اور انسان کو چاہیے کہ وہ ہر اعتبار سے خدا رُخی زندگی گزارے۔ یہی انسان کی نجات کا راستہ ہے۔ قرآن میں اس مشن کو تزکیۂ نفس کا مشن بتایا گیا ہے۔ اس کے حصول کا ذریعہ سیاسی انقلاب نہیں ہے، بلکہ ذہنی انقلاب ہے۔ یہ مقصد صرف انسان کی فکری قوت کو بیدار کرکے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس معاملے میں پیغمبرِ اسلام کی خصوصیت یہ ہے کہ دوسرے پیغمبروں کے برعکس، آپؐ کے ذریعے توحید کا مشن انقلاب کے درجے تک پہنچا۔ آپؐ کے لائے ہوئے انقلاب کے ذریعے وہ تمام انفرادی، سماجی اور سیاسی تبدیلیاں وقوع پذیر ہوئیں جن کے مجموعے کو انقلاب کہا جاتا ہے۔ مورخین نے عام طور پر اس کا اعتراف کیا ہے۔ یہاں یہ سوال ہے کہ پیغمبرِ اسلام کے اس عظیم انقلاب کا راز کیا تھا؟ زیرِ نظر کتاب پیغمبرِ اسلام کے اِسی پہلو کا تعارف ہے۔

پیغمبرِ انقلاب

سیرتِ پاک کا علمی اور تاریخی مطالعہ

صفحات 293

مصنف: مولانا وحید الدین خاں

مکمل تفصیلات دیکھیں