مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

ڈاکٹر سلیم اختر | فن اور شخصیات | ڈاکٹر طاہر تونسوی

ڈاکٹر سلیم اختر | فن اور شخصیات | ڈاکٹر طاہر تونسوی

عام قیمت Rs.400.00 PKR
عام قیمت Rs.600.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.400.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد

پیش لفظ

۱۹۸۵ء میں ڈاکٹر سلیم اختر کے فن اور شخصیت پر میری کتاب "ہمسفر بگولوں کا" شائع ہوئی تو ایک خاص ادبی گروہ نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے اس کے خلاف بہت لکھا، البتہ بہت سے دانشور اور ادیب ایسے بھی تھے جنہوں نے میری اس کاوش کی داد دی اور اپنی تحریروں میں اسے شخصی و فنی اعتراف کی ایک خوبصورت روایت قرار دیا۔ جہاں تک شخصیات کے بارے میں کتابوں کا تعلق ہے تو بالعموم ایسی کتابیں خود ہی چھاپی جاتی ہیں اور اپنی پبلسٹی کے لئے ادیبوں اور شاعروں میں مفت بانٹ دی جاتی ہیں مگر میری کتاب "ہمسفر بگولوں کا" کا معاملہ اس کے برعکس تھا۔ اسے معروف ناشر نیاز احمد صاحب نے سنگ میل پبلی کیشنز کی طرف سے بڑے اہتمام کے ساتھ شائع کیا اور نذرانہ نہ ہونے کے باوجود کتاب بہت جلد فروخت ہو گئی، یعنی مفت تقسیم کرنے کی نوبت نہ آئی۔ "ہمسفر بگولوں کا" کے بارے میں نامور محقق اور شاعر جناب مشفق خواجہ نے مجھے لکھا:

آج ہی صہبا لکھنوی کے ذریعے آپ کی کتاب ملی، اس عنایت کے لئے شکر گزار ہوں۔ یہ ڈاکٹر سلیم اختر کا حق تھا جو آپ نے ادا کر دیا۔ آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ کو ڈاکٹر سلیم اختر جیسا صاحبِ نظر اُستاد ملا۔ آپ جیسے سعادت مند شاگرد کا ملنا بھی اُستاد کی خوش قسمتی ہے۔ آج کل اُستادی شاگردی کا رشتہ بے حد کمزور ہو گیا ہے۔ آپ نے ایک استاد کو اتنا شاندار خراجِ عقیدت پیش کرکے پرانے زمانے کی یاد تازہ کر دی جب ہماری اخلاقی قدریں زندہ تھیں۔"

(مکتوب: ۲۵ اپریل ۱۹۸۶ء)

صفحات 702

مکمل تفصیلات دیکھیں