مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

ڈرپوک | حسین شاہد | مشتاق عادل

ڈرپوک | حسین شاہد | مشتاق عادل

عام قیمت Rs.600.00 PKR
عام قیمت Rs.1,200.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.600.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد

جناب مشتاق عادل کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ انھوں نے پنجابی فکشن کو اردو میں ترجمہ کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اس سے پہلے وہ محترم افضل احسن رندھاوا کے ناول 'دوآبہ' کا اردو میں ترجمہ کر چکے ہیں۔ آج تک پنجابی فکشن کو اردو قارئین تک پہنچانے کی کوئی سنجیدہ کوشش نظر نہیں آتی۔ سندھی اس لحاظ سے خوش قسمت زبان ہے کہ اس میں لکھنے والے ایک طرف قابلِ قدر بین الاقوامی فکشن کو سندھی میں جلد از جلد ڈھالنے کی تگ و دو کرتے ہیں اور دوسری طرف سندھی زبان کے فکشن کو اردو میں منتقل کرتے نظر آتے ہیں۔ پاکستان کے کسی بھی ادبی رسالے کو اٹھا کر دیکھ لیں، اس میں سندھی فکشن ضرور موجود ہوگا۔

محترم حسین شاہد کے پنجابی ناول 'ڈراکل' کے اردو ترجمے 'ڈرپوک' سے دیگر قومی زبانوں کے قارئین بھی مستفید ہو سکیں گے۔ دوسری طرف پنجاب کے وہ اردو لکھاری جو اپنی مادری زبان پڑھنے سے قاصر ہیں، انھیں بھی پنجابی فکشن پڑھنے کی سہولت میسر ہو جائے گی۔ محترم حسین شاہد پنجابی کے قد آور ادیب ہیں۔ ان کی کتابوں میں لاپریت (کہانیاں)، پورنے (تنقید)، ڈراکل (ناول)، عشق تے روٹی (شاعری) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے کچھ اردو کتابیں بھی لکھی ہیں۔ وہ چالیس پینتالیس سال تک ہالینڈ میں مقیم رہے، وہ کہا کرتے تھے کہ وطنِ عزیز میں رہنے کے لیے جو خاص قسم کی قابلیت درکار ہے، اس سے وہ محروم ہیں۔ اس کے باوجود انھوں نے پنجابی زبان سے اپنا رشتہ جوڑے رکھا۔

ڈراکل/ڈرپوک کی کہانی چالیس پینتالیس برسوں پر محیط ہے۔ ناول کے شروع میں ناول نگار نے اشرافیہ اور دیگر بالادست طبقوں اور اداروں کا ذکر کیا ہے جو عام آدمی کا استحصال کرتے ہیں اور اس کی بھرپور صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ ناول میں آئین کے ساتھ کھلواڑ سے لے کر مارشل لا کی چیرہ دستیوں کا بھرپور تذکرہ ملتا ہے۔ بھٹو کی پھانسی کے پس منظر اور ضیائی دور کے مارشل لا کی زیادتیوں کی تفصیل بھی موجود ہے۔

ناول کا کردار اروڑا، سماج کے عام آدمی کا نمائندہ ہے۔ مسجد سے کوزہ چوری کرنے کے بعد جو سلوک اس سے روا رکھا جاتا ہے، اس سے ڈر، خوف، سراسیمگی اور دہشت زندگی بھر اس کے اندر سانس لیتی رہتی ہے۔ سکول، کالج اور پھر بیرونِ ملک نوکری کرتے ہوئے لگتا ہے کہ یہ بلائیں اس کے ساتھ جڑتی جا رہی ہیں۔ اس کردار کی پرداخت کے ساتھ ساتھ اس ملک کی تاریخ بھی رواں دواں نظر آتی ہے۔

اس کی دوست سونیا کے ساتھ مکالمہ دراصل مشرق اور مغرب کے درمیان ایک ڈائیلاگ ہے جس کی اپنی اہمیت ہے۔ بیرونِ ملک نوکری کرتے ہوئے اسے احساس ہوتا ہے کہ اس کی زندگی رائیگاں گئی۔ یہ بے مقصدیت اور رائیگانی انفرادی نہیں، قومی بے مقصدیت اور رائیگانی ہے۔ یہ ناول آج کا ناول لگتا ہے۔

جناب مشتاق عادل کو مبارک باد کہ انھوں نے ایک خوب صورت ناول کا خوب صورت انداز میں ترجمہ کیا ہے۔ ترجمہ عام فہم، رواں اور سہل ہے۔ مجھے امید ہے مشتاق عادل صاحب تراجم کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔

حمید رازی، لاہور

صفحات: 288

ISBN 978-627-30-0198-2

مکمل تفصیلات دیکھیں