مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

کرانچی والا | اختر بلوچ

کرانچی والا | اختر بلوچ

عام قیمت Rs.260.00 PKR
عام قیمت Rs.400.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.260.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد
کرانچی والا | Karanchi Wala
(منتخب بلاگز)
اختر بلوچ نے 2013 سے کراچی کی قدیم عمارتوں، شاہراہوں اور شخصیات کے حوالے سے بلاگ لکھنا شروع کیے۔ ان کے بلاگز انٹرنیٹ پر بیک وقت اردو، انگریزی اور سندھی میں شائع ہوتے ہیں اور اس کے بعد پاکستان کے مختلف اخبارات یہ بلاگ شائع کرتے ہیں۔ تاریخی حقائق کی بازیافت اور انہیں مستند حوالوں کے ساتھ پیش کرنا اختر بلوچ کے بلاگز کی خصوصیت ہے جس کے باعث انہیں دلچسپی اور سنجیدگی سے پڑھا جاتا ہے۔ ان بلاگز کے علاوہ 1998 سے لے کر 2005 تک وہ صحافتی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کے صوبائی رابطہ کار بھی رہے۔ 23 مارچ 2003 کو ان کا نام گمشدہ افراد کی فہرست میں شامل ہو گیا۔ وہ جلد ہی بازیاب ہو گئے۔ اختر بلوچ پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کے لیے کاروکاری، جرگہ سسٹم، شیڈول کاسٹ اور دیگر سماجی مسائل پر رپورٹس مرتب کر چکے ہیں۔
صفحات 224

مکمل تفصیلات دیکھیں