مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

کمپنی کی حکومت | باری علیگ | ایسٹ انڈیا کمپنی کا عروج و زوال

کمپنی کی حکومت | باری علیگ | ایسٹ انڈیا کمپنی کا عروج و زوال

عام قیمت Rs.700.00 PKR
عام قیمت Rs.1,000.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.700.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد
جس وقت انگریز قوم اپنی تجارتی اغراض سے ہندوستان میں کمپنی قائم کرنا چاہ رہی تھی، وہ دور اورنگزیب کا دور تھا جس نے انہیں اپنے ساحلوں پر مال اتار کر تجارت کرنے کی اجازت دی۔ اس کے بعد انہیں جلد ہی ایک خیمہ نصب کرنے کی اجازت مل گئی، پھر کیا تھا؛ وہ خیمہ ربڑ کی طرح پھیلنا شروع ہوا اور اس نے مغلیہ سلطنت کو بھی اسی خیمے میں سمیٹ لیا۔ اسی لیے لوگ کہتے تھے کہ "حکومت شاہ عالم از دہلی تا پالم" یعنی شاہ عالم کے عہد تک آتے آتے یا تو مقامی حکومتوں نے مغلیہ سلطنت کو ہتھیا لیا تھا یا وہ انگریزوں کی کمپنی کے ماتحت آ گئی تھی۔ انگریزوں کے ناپاک ارادوں کو سب سے پہلے حیدر علی نے بھانپ لیا تھا اور انہوں نے اپنی پوری زندگی ان سے لڑتے ہوئے گزاری۔ اس کے بعد ان کے شیر بیٹے ٹیپو سلطان نے انگریزوں کا مقابلہ کیا اور ان کے دلوں پر اپنی دہشت بٹھا دی۔ مگر کیا کیا جا سکتا ہے جب آستین کے سانپ ہی آپ کو ڈس لیں تو غیروں سے کیا گلہ۔ میر قاسم نے غداری کی اور دکن کا مضبوط دروازہ ٹوٹ گیا۔ اس کے بعد نہ مشرق بچا نہ مغرب، نہ شمال نہ جنوب؛ سب کچھ ہی انگریزوں کے قبضے میں آ گیا اور ہندوستان غلامی کی زنجیروں میں جکڑ گیا اور اب کمپنی نے تجارت کے بجائے حکومت کرنا شروع کر دی اور مظالم ڈھائے گئے۔ لوگوں کی حکومتیں ہتھیا لی گئیں، تخت سے اتارا گیا اور قتل و غارت کی گئی۔ اس کتاب میں اسی کمپنی کی حکومت کو بہت تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔

کمپنی کی حکومت
مصنف: باری علیگ
ضخامت 344 صفحات | مجلد | اعلٰی کوالٹی | بڑا سائز
قیمت 1000 روپے
مکمل تفصیلات دیکھیں
  • 5 stars: 2 (100%)
  • 4 stars: 0 (0%)
  • 3 stars: 0 (0%)
  • 2 stars: 0 (0%)
  • 1 star: 0 (0%)
M
Mubeen shah Afridi
Shukria

Assalamualaikum
Bahut Bahut shukria k mujey book send kiye aik guzarush ha k agar aap apney idarey k books list share karey to Barre mehrubani hogee.
Shukria

J
Junaid Baghdadi

بہترین. کتاب. بہترین سروس. بہترین سر ورق. بہترین کتاب