مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 4

کہانی نگر روشف اسد شیخ

کہانی نگر روشف اسد شیخ

عام قیمت Rs.700.00 PKR
عام قیمت Rs.1,000.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.700.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد

(کہانی نگر ــــــــــــــ از روشاف اسد سلیم شیخ)

چڑھتی ہوئی سیڑھیوں کا ایک منظر ہے جہاں ایک طرف ایک تاریخی دیوار جس کی بوسیدگی کے آثار اس کی قدامت کے سراغ منکشف کرتے ہیں دوسری جانب ڈھلوان کو جاتی ہوئی سبز گھاس کی ایک بیلٹ ہے اور عین سامنے پتھروں سے تعمیر کیے گئے دو کمرے ہیں۔ اس منظر میں ایک بیٹی اپنے باپ کا ہاتھ تھامے سیڑھیاں چڑھ رہی ہے۔ یہ صرف پتھر کی سیڑھیاں نہیں ہیں۔

دراصل ایک بیٹی اپنی زندگی کی کامیابی کی سیڑھی چڑھتے ہوئے شفیق باپ کا مضبوط ہاتھ تھامے پورے عزم و استقلال کے ساتھ بلندی کی جانب گام زن ہے۔

ایسے ہی پاپا کا ہاتھ تھامے اس بیٹی نے پہلی کامیاب سیڑھی پہ قدم رکھا تو اس کے سامنے "کہانی نگر" کی صورت ایک ایسی تخلیق تھی جس نے کم از کم میرے ضلع کی سب سے کم عمر صاحبہِ کتاب ہونے کا اعزاز بخشا۔ یہ منظر روشاف اسد شیخ کی حال ہی میں منظرِ عام پر آئی کتاب "کہانی نگر" کے ٹائٹل پیج کا ہے۔

ایسے کتاب اس وقت میرے ہاتھ میں ہے جس میں پنجاب کی تاریخی ، سماجی ، اخلاقی اور کچھ رومانوی کہانیوں کو نادر اور سفری اندازِ نگارش کے ساتھ رقم کیا گیا ہے ۔ اس کتاب کا خاصہ یہ ہے کہ آپ کسی بھی کہانی کے پہلے دو پیراگراف پڑھیں تو کہانی کا پلاٹ اور "کہانی کاری " آپ کو اپنی گرفت میں لے لے گی ۔ آپ اس کہانی کو مکمل پڑھے بِنا دم نہیں لے سکتے۔ سادہ و رواں انداز جس میں آغاز کسی سفرنامے کی سطروں کی صورت میں کیا جاتا ہے ۔ مصنفہ نے احتیاط سے اس جگہ پہنچنا ہے جدھر کہانی تاریخ کے کسی لمحے میں واقع ہوئی تھی اور پھر کہانی کے کرداروں کا ہاتھ تھام کے ان کی منزل تک پہنچا کے آنا ہے۔ کہیں کہیں جُملہ بندی کے تسلسل اور قواعد کا احتمال موجود ہے جو اس بات کا عکاس ہے کہ کتاب مصنفہ نے اپنے نرالے انداز میں لکھی ہے کہ پُختگی کے مراحل ابھی طے کرنے باقی ہیں ۔

روشاف اسد شیخ کی کتاب "کہانی نگر" میں دیس پنجاب کی کم و بیش چالیس لازوال کہانیاں موجود ہیں ۔ جن کے عنوانات دلچسپ اور معنی خیز ہیں:

پانڈوؤں کے غار

مانکیالہ کی کہانی

منال کنڈل

وِدیا ساگر

اک شام ، اک چائے اور سندر مندریے

کالیداس اور گھوڑی گلہ

فرامرز اور لالہ رخ

لالو جسراج

انجیلا

کتاب پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے اور کہانیوں کی اندرونی تفاصیل نہایت احتیاط اور تحقیق سے اکٹھی کی گئی ہیں۔

اللہ پاک بیٹی کے قلم کو قوت و لرزش عطاء فرمائے ۔

مکمل تفصیلات دیکھیں