مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

کہین و مہین | ڈاکٹر عبدالمہیمن

کہین و مہین | ڈاکٹر عبدالمہیمن

عام قیمت Rs.600.00 PKR
عام قیمت Rs.1,200.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.600.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد
کالم نگاری بیک وقت اپنے اندر بہت کچھ سموئے ہوتی ہے، یہ صحافت و ادب بھی ہے اور حکایت و داستاں سرائی بھی، اور اس میں تقریر و خطابت بھی شامل ہے۔ کالم نگار کا قلم کبھی شبنم برساتا ہے اور کبھی شعلے؛ یہ کبھی معاشرے کے ناسور پر نشتر لگاتا ہے اور کبھی دلوں پر مرہم رکھتا ہے۔ کالم نگاری ایک ایسا فن ہے جو ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے۔ ڈاکٹر عبدالمین کی کالم نگاری بلاشبہ ان تمام اوصاف سے مزین ہے۔ آپ کی ہر تحریر قاری کو ایک طرف تسکین کا سامان مہیا کرتی ہے تو دوسری طرف اسے کسی نئی منزل کی راہ پر ڈال دیتی ہے۔ ان کا تحریر اور تقریر کا انداز ہم عصر لکھاریوں سے منفرد ہے۔ ادب برائے زندگی کے فلسفے پر کامل یقین رکھتے ہوئے، ڈاکٹر عبدالمین اپنی تحریر اور تقریر سے قارئین و سامعین کو ایک ایسی دنیا میں لے جاتے ہیں جس میں انسان محبت کی فضا میں بستا ہو اور اس کے سامنے کوئی رکاوٹ نہ ہو۔ ڈاکٹر عبدالمین سچے دل کے ساتھ لفظوں کے موتی پروتے ہیں۔ وہ ایک مخلص انسان ہیں، دکھی لوگوں کے درد کو زبان دیتے ہیں۔ وہ صرف لکھتے نہیں بلکہ اپنے قلم اور ہاتھوں سے دکھی انسانیت کے دکھ درد کم کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔ خالقِ کائنات ہر دور میں ایسے قابل ادیب، لکھاری، فلاسفہ اور حکیم بھیجتا ہے جو بھٹکے ہوئے لوگوں کو راہِ راست پر لانے کی تگ و دو میں لگے رہتے ہیں۔ ہمارے عہد میں ڈاکٹر عبدالمین ان عظیم لوگوں میں سے ایک ہیں۔ ڈاکٹر عبدالمین کی کتاب "کہیں و مہین" ایک بہترین کتاب ہے جو ہماری طلب کو ختم نہیں کرتی بلکہ اس کو مزید بڑھاتی ہے۔ اللہ کرے مرحلہِ شوق نہ ہو۔
پروفیسر ملک ناصر داؤد
پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج شیروان، ایبٹ آباد
مکمل تفصیلات دیکھیں