مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 1

یوسف سندھی | دلی جیسا میں نے دیکھا | ترجمہ پرویز حیدر

یوسف سندھی | دلی جیسا میں نے دیکھا | ترجمہ پرویز حیدر

عام قیمت Rs.300.00 PKR
عام قیمت Rs.600.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.300.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد
کسی جسم کے دو منقسم حصوں کو الگ الگ حسابی قاعدے میں ایک اور ایک دو تو کہا جاسکتا ہے۔ مگر ان میں دوڑتی تہذیبی، تمدنی اور تاریخی روایات کی یکسانیت کسی صورت منقسم حسابی نظام کے ماتحت یا تابع نہیں کی جاسکتی، ہر زاویے سے جمع ہو یا ضرب، جواب ایک ہی آئے گا۔ جس سے وہ صورت ظاہر ہوگی جو حسابی قاعدے کو غلط ثابت کر دے گی۔ بس یہی صورت مجھے، دلی آگئی، چائے کا ایک کپ، دلی کی خوشی، ساجن تجھے کیا معلوم؟ خواجہ نظام الدین اولیاء کے حضور میں، امیر خسرو کے مزار پر، اچھر دھام مندر، اندرا گاندھی میوزیم، انڈیا گیٹ، نہرو میوزیم، برلا مندر سے لے کر میرے بدھا بچ گئے، تک کے عنوانات سے رقم کیے گئے ایک قہقہے بکھرتے، ہنستے مسکراتے پیارے یوسف سندھی کا سفر نامہ 'دلی جیسا میں نے دیکھا' میں دکھائی دی۔ یہ کتاب سفرنامے کے ساتھ ساتھ ایک تاریخی اور قدیمی خطے کے ایک منقسم حصے کی روداد بھی ہے۔ ہمارے بزرگانِ دین، اکابرین، ادیب، ہمارے شاعر سانجھے ہیں۔ شاعرِ مشرق ڈاکٹر محمد اقبال ہمارے قومی شاعر ہیں تو ان کی لکھی نظم "سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا" ہندی ترانہ سے موسوم پڑوسی ملک بھارت کی پسندیدہ نظم بھی ہے۔ تقسیم اور تخصیص نے غلامی اور نظریاتی اختلافات کے مباحث تو چھیڑے مگر تہذیبی، تمدنی اور معاشرتی رسم و رواج اور روایات کو توڑنا تو درکنار، کسی کو انہیں ہاتھ لگانے کی جرات بھی نہ ہوئی۔ یہی کرب اور یہی اپنائیت اور خلوص یوسف سندھی کے سفرنامے کا بنیادی خلاصہ ہے۔ یوسف سندھی اکیسویں صدی کا منفرد ادیب اور مترجم ہے۔ بائیسویں صدی کی ادبی دنیا کو ایسے ہی
یوسف سندھی کی ضرورت تڑپائے گی۔
حکیم عبدالروف کیانی ۸ فروری ۲۰۲۳ء
یوسف سندھی | دلی جیسا میں نے دیکھا | ترجمہ پرویز حیدر
صفحات 204

مکمل تفصیلات دیکھیں