1
/
کا
1
گیارہ منٹ ناول | Eleven Minutes novel
گیارہ منٹ ناول | Eleven Minutes novel
عام قیمت
Rs.400.00 PKR
عام قیمت
Rs.600.00 PKR
فروخت کی قیمت
Rs.400.00 PKR
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد
پک اپ کی دستیابی لوڈ نہیں ہو سکی۔
گیارہ منٹ۔۔۔(ناول)
پاؤلو کوئیلو
ترجمہ: عدیل احمد
مئی 2002ء کو اس کتاب کو حتمی شکل دینے سے محض چند گھنٹے قبل میں گرانو سے ملنے فرانس کے شہر لورڈس (Lourdes) گیا تاکہ میں حجرے سے معجزاتی پانی کی چند بوتلیں بھر سکوں۔ کارنیول میں موجود ایک شخص جس کی عمر ستر برس کے لگ بھگ تھی، نے مجھ سے کہا: ’’تمہیں معلوم ہے کہ تم بالکل پاؤلو کوئیلو جیسے دکھائی دیتے ہو۔‘‘ میں نے کہا میں پاؤلو کوئیلو ہی ہوں۔ اس شخص نے مجھے گلے لگا لیا اور اپنی بیوی اور پوتی/نواسی سے میرا تعارف کروایا۔ اس نے اپنی زندگی میں میری کتابوں کی اہمیت کے بارے میں بتایا اور کہا: ’’یہ مجھے خوابوں کی دنیا میں لے جاتی ہیں۔‘‘ میں یہ الفاظ پہلے بھی کئی دفعہ سن چکا ہوں اور یہ میرے لیے مسرت کا باعث بنے ہیں۔ اگرچہ اس لمحے میں نہایت خوفزدہ ہو گیا تھا کیونکہ میں جانتا تھا کہ میرا نیا ناول ’’گیارہ منٹ‘‘ ایک ایسے موضوع پر مبنی تھا جو ناقابلِ برداشت حد تک کٹھن اور دہشت انگیز تھا۔
شیئر کریں
