مصنوعات کی معلومات پر جائیں
1 کا 4

آکھ غلام فرید علمدار حسین بخاری

آکھ غلام فرید علمدار حسین بخاری

عام قیمت Rs.1,500.00 PKR
عام قیمت Rs.3,000.00 PKR فروخت کی قیمت Rs.1,500.00 PKR
سیل فروخت ہو چکا
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد

آکھ غلام فرید عالم دار حسین بخاری آکھ غلام فرید

خواجہ غلام فرید (مٹھن کوٹ)
ہر صورت میں دلدار دیکھا
کل یار اغیار کو یار دیکھا
کہیں جوہر اور کہیں عرض دیکھا
کہیں سنت نفل اور فرض دیکھا
کہیں صحت دیکھی کہیں مرض دیکھا
کہیں چست اور بیمار دیکھا
کہیں بطنِ بطون ظہور دیکھا
کہیں زاہد اور مخمور دیکھا
کہیں ملاں اور منصور دیکھا
کہیں چوب رسن اور دار دیکھا
یہ مذہب پاک نبیوں کا
یہ مشرب صاف صفیوں کا
یہ رشد و ارشاد ولیوں کا
آیات دیکھیں، اخبار دیکھے
کہیں پھول گل باغ بہار دیکھا
کہیں بلبلِ زار و نزار دیکھا
کہیں خس و خاشاک اور خار دیکھا
ایک نور کے سب اتوار دیکھے
کہیں برم نرین نرنجن ہے
کہیں رام کنہیا لچھمن ہے
کہیں بید بیاس برہمن ہے
کہیں راچھس اور اوتار دیکھا
ارواح، نفوس، عقول دیکھے
انسان ظلوم و جہول دیکھا
معقول دیکھا منقول دیکھا
کہیں منطق، نحو اور صرف دیکھا
کہیں اسم اور فعل اور حرف دیکھا
ایک معنی ہر ہر طرف دیکھا
چو گوٹھ دیکھا چو دھار دیکھا
سب اعلیٰ عالی شان دیکھے
حسنین اور شاہِ مردان دیکھے
ابو بکر، عمر، عثمان دیکھے
وہ پاک نبیﷺ مختار دیکھا
کہیں شاہ نظام الدین دیکھا
کہیں فرد فرید الدین دیکھا
کہیں قطب معین الدین دیکھا
کہیں فخرِ جہاں دلدار دیکھا
مکمل تفصیلات دیکھیں