1
/
کا
1
علامتوں کا عروج
علامتوں کا عروج
عام قیمت
Rs.300.00 PKR
عام قیمت
Rs.600.00 PKR
فروخت کی قیمت
Rs.300.00 PKR
شپنگ کا حساب چیک آؤٹ پر لگایا جائے گا۔
تعداد
پک اپ کی دستیابی لوڈ نہیں ہو سکی۔
علامتوں کا عروج
یہ ڈاکٹر فرید حسینی کی کتاب ہے، جو انتظار حسین کے افسانوں اور ناولوں کے علامتی کرداروں اور ایجاد کردہ علامتوں پر مبنی ہے۔ مجھے تنقیدی کتابوں سے ایک طرح کی بیزاری ہے، خاص طور پر پاکستان میں نقاد پروفیسروں کی لکھی ہوئی کتابوں سے، مگر کبھی کبھی اپنے کسی دوست کی کتاب پڑھنا پڑتی ہے۔ میں نے یہ کتاب اسی مجبوری کے پیشِ نظر پڑھنا شروع کی تھی، لیکن پھر یوں ہوا کہ اس کتاب کی جادو بیانی نے مجھے اپنی گرفت میں لے لیا۔ اگرچہ یہ ایک تنقیدی کام تھا مگر اس میں تخلیقی حسن موجود تھا۔ اور اس نے مجھے متاثر کیا ہے۔ دراصل علامتوں کے وجود اور ان کے بیانیے کو ڈاکٹر فرید حسینی نے جس اسلوب کے ساتھ اس کتاب میں پیش کیا ہے، وہ لائقِ تحسین ہے۔ اس کتاب میں نہ صرف افسانے کی مبادیات پر بات ہوئی ہے بلکہ یہ بھی سمجھ آتا ہے کہ علامتوں نے کیسے کرداروں کا روپ دھارا اور کس دور میں کون سی علامتیں عروج پر رہیں۔ انتظار حسین کو اس کتاب سے بہتر خراجِ تحسین آج تک نہیں دیا گیا۔ تمام دوستوں کو اسے پڑھنا چاہیے، خاص طور پر ان طلبا کو جو افسانے یا علامت کے وجود کو سمجھنا چاہتے ہیں۔
میں ڈاکٹر فرید حسینی کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے شاندار طریقے سے منفی علامتوں کو مثبت علامتوں سے الگ کر کے دکھایا ہے۔ یہ کتاب فکشن ہاؤس لاہور نے شائع کی ہے اور اس کی قیمت ۵۰۰ روپے ہے۔
علی اکبر ناطق
شیئر کریں
