ارمغانِ مرگ (Armaghan-e-Marg) - ژاک دریدا
ارمغانِ مرگ (Armaghan-e-Marg) - ژاک دریدا
پک اپ کی دستیابی لوڈ نہیں ہو سکی۔
ایک روحانی تنہائی کی داستان ہے ۔۔۔۔ The Gift of Death
ایک مکاشفہ، جو ہم سے ہماری نیندیں چھین لیتا ہے، ہمارے سکون کو سوالوں میں ڈھال دیتا ہے۔ دریدا کی تحریر نہ تو صوفیانہ وجد ہے، نہ فلسفیانہ تصنیف، بلکہ ایک ایسا شعریاتی زخم ہے جو کبھی نہیں بھرتا۔ یہ کتاب ہمیں یاد دلاتی ہے کہ سچائی اکثر چپ کی زبان میں آتی ہے، قربانی اکثر ان دیکھی رہ جاتی ہے، اور محبت اکثر اس وقت معتبر ہوتی ہے جب اس کا اظہار ہی نہ کیا جائے۔
یوں دریدا کی موت ہمیں زندگی سکھاتی ہے، اس کی خاموشی ہمیں نطق عطا کرتی ہے، اور اس کی تحریر ہمارے اندر ایک ایسی گونج جگاتی ہے جو باہر سے نہیں، اندر سے سنائی دیتی ہے۔ یہ کتاب فقط ایک فکری تحفہ نہیں، بلکہ ایک روحانی زلزلہ ہے۔۔۔ جس میں قاری کی انا زمین بوس ہو جاتی ہے، اور اس کے ضمیر سے صدائیں ابھرتی ہیں: کیا تو نے واقعی کسی کے لیے کچھ کیا؟ اور اگر کیا، تو کس قیمت پر؟
رضوان کھوکھر
صفحات 144
شیئر کریں
